کورونایتیموں کومفت تعلیم دیگی حیدرآبادکی ایم ایس اکیڈمی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 13-06-2021
اکیڈمی کے ایک پروگرام مین شریک افراد
اکیڈمی کے ایک پروگرام مین شریک افراد

 

 

راکیش چورسیا / نئی دہلی

حیدرآباد میں عصری اور اسلامی تعلیم دینے والی ایم ایس تعلیم اکیڈمی نے ایسے یتیم بچوں کو مفت تعلیم کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے جوکورونا کے سبب اپنے والدین سے محروم ہوچکے ہیں۔

ایم ایس تعلیمی اکیڈمی میں 13 جونیئر کالج اور چار ڈگری کالج ہیں۔یہاں والدین سے جدا ہوئے بچوں کو مفت داخلہ دیا جائے گا۔ ان اداروں میں پہلے ہی 1400 بچے زیر تعلیم ہیں ، جن کو ٹیوشن فیس کا صرف ایک تہائی حصہ ادا کرنا پڑتا ہے لیکن اکیڈمی نے کورونا یتیموں کو مفت تعلیم کی فراہمی کے لئے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔

اس کی تعریف ہر طرف کی جارہی ہے۔ اطلاع ملتے ہی کورونا دور کے یتیم بچوں نے اکیڈمی سے رابطہ کرنا شروع کردیا ہے اور ان کے داخلے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ یہ اکیڈمی 1991 میں قائم کی گئی تھی اور طلباء کو NEET اور IIT جیسے مسابقتی امتحانات کے لئے تیار کرتی ہے۔

اکیڈمی کے سیکڑوں بچوں نے اب تک مسابقتی امتحانات پاس کرکے اپنا کیریئر بنا لیا ہے۔ اکیڈمی اس میدان میں ایک بڑا نام ہے۔ ایم ایس اکیڈمی کا مشن ہے "انسانیت کو بااختیار بنانا اور جوابدہ بنانا ،یعنی اللہ کی طرف سے ہمیں جو ذمہ داری دی گئی ہے اسے پوری وفاداری کے ساتھ انجام دینا۔" اپنے مشن کے مطابق ، اکیڈمی نے نئے اقدامات کیے ہیں۔

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے صدر محمد لطیف خان نے میڈیا کو بتایا کہ بہت سے خاندان کورونا کی وجہ سے بکھر گئے ہیں۔ اب معاشرے کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کے کے تانے بانے کو دوبارہ باندھنے کے لئے آگے آئیں۔ اسی لئے اکیڈمی نے یہ فیصلہ لیا ہے۔ ہم تعلیم کے شعبے میں ہیں ، لہذا ہم یتیموں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔