حیدرآباد: ہندو تاجروں کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل ، عباسی کے خلاف مقدمہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 13-04-2022
حیدرآباد: ہندو تاجروں کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل ، عباسی کے خلاف مقدمہ
حیدرآباد: ہندو تاجروں کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل ، عباسی کے خلاف مقدمہ

 

 

حیدرآباد: حیدرآباد سٹی پولیس نے ایم اے قوی عباسی، اے آئی ایم آئی ایم-انقلاب کے خلاف مسلم کمیونٹی کو ہندوؤں سےکاروبار کے بائیکاٹ کی کال دینے پر مقدمہ درج کیا۔

 ان کی یہ اپیل ریاست کرناٹک میں فرقہ وارانہ بدامنی کی صورتحال کا ردعمل ہے جہاں ہندوتوا گروپوں نے مسلم تاجروں کے کاروبار کے بائیکاٹ کی کال دی تھی۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا تھا کہ میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ چیزیں صرف مسلمانوں کی دکانوں سے خریدیں۔ چونکہ وہ ہمارا بائیکاٹ کر رہے ہیں، ہمیں بھی ایسا ہی کرنا چاہیے۔ اگر کسی چیز کی قیمت صرف ایک روپیہ ہو تب بھی مسلمان سے خرید لیں۔ وہ آپ کا پیسہ آپ کی کمیونٹی کے خلاف استعمال کر رہے ہیں اور ایک مضبوط طاقت بن رہے ہیں۔ یہ اپیل آپ کی حفاظت کے لیے ہے،‘‘ انہوں نے ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا۔

 انہوں نے پڑھے لکھے مسلمانوں سے بھی کہا کہ وہ لاؤڈ اسپیکر، بھجن اور مندروں میں گھنٹیوں کی وجہ سے ہونے والی صوتی آلودگی کے خلاف شکایات درج کریں۔ تمام تھانوں میں درخواستیں دائر کریں کہ یہ آوازیں پریشان کن ہیں۔ اس کی وجہ سے نیند کا معیار گر جاتا ہے۔