تیل کی قیمت میں کمی کی امید : جانئے کیسے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
تیل کی قیمت میں کمی کی امید : جانئے کیسے
تیل کی قیمت میں کمی کی امید : جانئے کیسے

 

 

نئی دہلی : خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نمٹنے کے لیے، ہندوستان اپنے اسٹریٹجک (ہنگامی) پیٹرولیم ریزرو سے 50 لاکھ بیرل جاری کرے گا۔ امریکہ نے ہندوستان، جاپان سمیت کچھ بڑی معیشت والے ممالک کے ساتھ مل کر خام تیل کا ہنگامی ذخیرہ جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس اقدام سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کچھ کمی آسکتی ہے۔

وزارت پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مائع ہائیڈرو کاربن کی قیمت مناسب اور مارکیٹ فورسز کے ذریعے طے کی جانی چاہیے۔ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی جانب سے جان بوجھ کر تیل کی سپلائی کو طلب کی سطح سے نیچے رکھا جا رہا ہے۔ہندوستان اس پر بار بار اپنی تشویش کا اظہار کرتا رہا ہے۔ تیل پیدا کرنے والے ممالک کو سپلائی کم ہونے کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان نے اپنے اسٹریٹجک پیٹرولیم ریزرو سے 50 لاکھ بیرل خام تیل چھوڑنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ اسے امریکہ، چین، جاپان اور کوریا سمیت توانائی کے دیگر بڑے عالمی صارفین کی مشاورت سے جاری کیا جائے گا۔

قیمتوں میں 2 سے 3 روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے

کیڈیا کموڈٹی کے ڈائریکٹر اجے کیڈیا کے مطابق اگر پیٹرولیم کمپنیاں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام لوگوں تک پہنچائیں تو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 سے 3 روپے فی لیٹر تک کمی ہوسکتی ہے۔ تاہم اگر آنے والے دنوں میں ڈالر کے مقابلے روپیہ کمزور ہوا تو قیمتوں میں کمی آنا مشکل ہو جائے گا۔ خام تیل اس وقت 80 ڈالر فی بیرل کے قریب تجارت کر رہا ہے۔

خام تیل کی قیمت 70 ڈالر تک لانے کی کوشش کر رہے ہیں

تیل ایم آر پی ایل اور ایچ پی سی ایل کو فروخت کیا جائے گا۔

ہندوستان کے پاس مشرقی اور مغربی ساحل پر تین مقامات پر تقریباً 38 ملین بیرل خام تیل کا ذخیرہ ہے۔ اس میں سے 50 لاکھ بیرل سپلائی ہوگا۔ یہ اسٹاک منگلور ریفائنری اینڈ پیٹرو کیمیکلز لمیٹڈ اور ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ کو فروخت کیا جائے گا۔ یہ دونوں ریفائنریز ایک پائپ لائن کے ذریعے اسٹریٹجک ریزرو سے منسلک ہیں۔ ایک سرکاری اہلکار نے بتایا کہ بعد میں مزید اسٹاک بھی جاری کیے جا سکتے ہیں۔

حال ہی میں امریکی صدر جو بائیڈن نے آرگنائزیشن آف پٹرولیم ایکسپورٹ کنٹریز پلس سے کہا کہ وہ خام تیل کی سپلائی بڑھائے۔ انہوں نے اس کے پیچھے کورونا کی وبا کے کم ہونے کے بعد بڑھتی ہوئی مانگ کا حوالہ دیا۔ مگر اوپیک پلس نے بائیڈن کی بات کو نظر انداز کر دیا۔ اس کے بعد بائیڈن انتظامیہ نے دیگر ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک آئل ریزرو سے تیل ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔