وزارت داخلہ کی ٹیم بنگال کا دورہ کریگی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 06-05-2021
سیاسی خونریزی
سیاسی خونریزی

 

 

 آواز دی وائس ۔ نئی دہلی

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخاب کے بعد سیاسی تشدد کے واقعات نے سب کو چونکا دیا ہے۔ہر سطح پر اس کی مذمت کی گئی ہے۔ ترنمول کانگریس پارٹی کے حامیوں پر الزام لگایا جارہا ہے کہ بی جے پی کے حامیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ جس میں ابتک بارہ افراداپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔اب رائے شماری کے بعد ہونے والے تشدد پر سنجیدہ نظریہ لیتے ہوئے ، وزارت داخلہ نے ایک ایڈیشنل سیکرٹری سطح کے عہدیدار کی سربراہی میں ایک 4 رکنی ٹیم کو ریاست کا دورہ کرنے اور زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے تعینات کیا ہے۔ ایک ٹیم آج ریاست پہنچے گی