جدوجہد آزادی کی تاریخ چند سالوں اور چند لوگوں کی نہیں: مودی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 04-07-2022
جدوجہد آزادی کی تاریخ چند سالوں اور چند لوگوں کی نہیں: مودی
جدوجہد آزادی کی تاریخ چند سالوں اور چند لوگوں کی نہیں: مودی

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

وزیراعظم نریندرمودی نےآج عظیم مجاہد آزادی الوری سیتارام راجو کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ انہوں نے اس تاریخی موقع پرکہا کہ آزادی کی جدوجہد چند لوگوں کی، کچھ سالوں کی، کچھ علاقوں کی تاریخ نہیں ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو آندھرا پردیش کے امراوتی ضلع کا دورہ کیا۔ یہاں انہوں نے عظیم آزادی پسند جنگجو الوری سیتارام راجو کے 30 فٹ کانسے کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔

اس کے ساتھ آج سے ایک سال تک جاری رہنے والی تاریخی تقریب کا بھی افتتاح کردیا گیا۔اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آزادی کی جدوجہد صرف چند لوگوں، کچھ علاقوں، چند سالوں کی تاریخ نہیں ہے، یہ ہندوستان کے کونے کونے، ایثار و قربانی کی تاریخ ہے۔

امراوتی میں الوری سیتارام راجو کے125ویں یوم پیدائش کی یاد میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آج جہاں ملک آزادی کا امرت مہوتسومنا رہا ہے، وہیں آج الوری سیتارام راجو کی 125ویں یوم پیدائش کا بھی خاص موقع ہے۔میں ان کے مجسمے کے سامنےعقیدت کےساتھ سر جھکاتا ہوں اور اس کے آگے جھکتا ہوں۔

وزیراعظم مودی نے مزید کہا کہ میں آپ کو بتاتا چلوں کہ اس کے ساتھ ہی ملک کی آزادی کے لیے رامپا انقلاب کے 100 سال بھی مکمل ہو رہے ہیں۔ ہمارا نیا ہندوستان ان جنگجوؤں کے خوابوں کا ہندوستان ہونا چاہیے جنہوں نے اپنی جانیں قربان کیں۔

ہماری آزادی پچھلے8 سالوں میں ہم نے پوری لگن کے ساتھ کام کیا ہے، الوری سیتارام راجو کے اصولوں پر چلتے ہوئےہم نے قبائلیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا ہے، انہیں مرکزی دھارے میں شامل کیا ہے۔

 وزیر اعظم مودی حیدرآباد سے ایک خصوصی پرواز سے پیر کی صبح 10:10 بجے گناورم کے وجئے واڑہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے۔ وہاں آندھرا پردیش کے گورنر بسوا بھوشن ہری چندن اور چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ان کا استقبال کیا۔

صبح 11 بجے آزادی کے جنگجو الوری سیتارام راجو کے مجسمے کی نقاب کشائی کرنے کے بعد، وزیر اعظم مودی نے 'آزادی کا امرت مہوتسو' کے ایک حصے کے طور پر سیتارام راجو کی 125 ویں یوم پیدائش پر منعقد ایک جلسہ عام سے خطاب کیا۔

اس کے بعد مودی دوپہر 1.05 بجے وجئے واڑہ ہوائی اڈے پر واپس آئے اور وہاں سے احمد آباد کے لیے روانہ ہوئے۔