ہندو مہاسبھا نے کی تاج محل کی پریکرما

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 01-08-2022
 ہندو مہاسبھا نے کی تاج محل کی پریکرما
ہندو مہاسبھا نے کی تاج محل کی پریکرما

 

 

آواز دی وائس، آگرہ

تاج محل کے بارے میں ہندو مہاسبھا کا دعویٰ ہے کہ یہ شیو مندر ہے۔ یکم اگست 2022 کو، ہندو مہاسبھا کے کارکنوں نے تاج محل کو شیو مندرمان کر پری کرما کیا۔

 اس کے بعد آگرہ پولیس نے ان تمام لوگوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

خیال رہے کہ تاج محل دنیا کی مشہور عمارتوں میں سے ایک ہے۔ ہندو مہاسبھا اور کئی دوسری ہندو تنظیمیں مبینہ طور پر یہ دعویٰ کرتی رہی ہیں کہ تاج محل ایک شیو مندر ہوا کرتا تھا اور اب بھی اس کے تہہ خانے میں ہندو دیوتاؤں کے بت رکھے ہوئے ہیں۔

ایسا نہیں ہے کہ ہندو مہاسبھا نے پہلی بار یہ کہہ کر ایسا کیا ہے کہ تاج محل پر شیو مندر ہے۔ اس سے پہلے بھی ہندو مہاسبھا نے 2021 کی مہاشیو راتری پر صوبائی صدرمینا دیواکر کے ذریعہ تاج محل کمپلیکس پہنچ کر بھگوان شیو کی پوجا کی تھی۔

تاہم اس دوران وہاں تعینات سی آر پی ایف اہلکاروں نے ہندو مہا سبھا کے کارکنوں کو اپنی تحویل میں لے کر یوپی پولیس کے حوالے کردیا۔

آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) نے اس بات کی تردید کی ہے کہ تاج محل میں کوئی بند کمرے نہیں ہیں اور یہاں کسی دیوتا کی مورتی نہیں ہے۔

اس سے پہلے مغربی بنگال کے ترنمول کانگریس لیڈر ساکیت گوکھلے کی طرف سے دائر کی گئی آر ٹی آئی کے جواب میں اے ایس آئی آگرہ نے بتایا تھا کہ تاج محل میں کوئی بند کمرہ نہیں ہے۔ جس کے بعد ساکیت گوکھلے نے سوشل میڈیا پر ٹویٹ کرکے اس کی جانکاری دی۔