ہندو مہاسبھا کا چیف جسٹس کو مذہبی مقامات سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کا خط

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 21-04-2022
ہندو مہاسبھا کا چیف جسٹس کو مذہبی مقامات سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کا خط
ہندو مہاسبھا کا چیف جسٹس کو مذہبی مقامات سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کا خط

 


آواز دی وائس،نئی دہلی

ہندو مہاسبھا نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو مذہبی اور عبادت گاہوں پر نصب لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کے لیے خط لکھا ہے۔

اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا نے سپریم کورٹ میں ایک خط پٹیشن دائر کی ہے۔

مہاسبھا نے لاؤڈ اسپیکر سے اذان کے معاملے پر از خود نوٹس لینے اور اس پر مکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خط میں کہا گیا ہے کہ مسجد اور عیدگاہ عبادت گاہ نہیں بلکہ عوامی اجتماعات اور ملاقات کی جگہ ہیں۔

نیز مسجد،عیدگاہ اور درگاہ کو اجتماعی جگہ قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ جب اسلام کا آغاز ہوا اور قرآن نازل ہوا اسلام پھیلا تو اس وقت لاؤڈ اسپیکر نہیں تھا۔ لہٰذا لاؤڈ اسپیکر اسلام کے کسی بنیادی ضروری اصول میں شامل نہیں ہے۔