یوپی:کالج میں باحجاب طالبات کوروکا گیا

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
یوپی:کالج میں باحجاب طالبات کوروکا گیا
یوپی:کالج میں باحجاب طالبات کوروکا گیا

 

 

حجاب تنازعہ اب علی گڑھ پہنچ چکاہے۔ یہاں کے ایک معروف کالج نے حجاب پہننے والی مسلم لڑکیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔

سری ورشنی کالج نے ہفتے کے روز طالبات کو ہدایت کی کہ وہ کلاس میں شرکت کے دوران اپنے چہرے کو نہ ڈھانپیں جس کی وجہ سے بہت سی طالبات داخلہ سے محروم رہیں اور گھروں کو لوٹ گئیں۔

طالبات کا کہنا ہے کہ کالج عملہ نے انہیں اندر جانے سے روک دیا۔ بی ایس سی کے فائنل ایئر کی ایک طالبہ نے بتایا کہ کالج کے حکام نے پہلے اسے برقع اتارنے کے لیے کہا، "جو اس نے کیمپس میں داخل ہوتے وقت پہن رکھا تھا، اور بعد میں انھوں نے اس سے حجاب بھی اتارنے کو کہا۔" اس نے کہا، "مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ ایسا کیوں ہے۔

انہیں ہمارے حجاب سے کیا مسئلہ ہے؟ میں حجاب کے بغیر کہیں جانے کے لیے تیار نہیں ہوں اور کالج اب ہمیں کیمپس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہا ہے۔"

کالج کی انتظامی افسر بینا اپادھیائے نے کہا کہ یہ نوٹس طالبات کے لیے ایک یاد دہانی ہے کہ کالج میں ایک ڈریس کوڈ ہے اور اس پر عمل کیا جانا چاہیے۔

کالج کے پراکٹر انیل ورشنی نے کہا کہ پراسپیکٹس میں ڈریس کوڈ کا واضح طور پر ذکر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا، "ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ طالبات کالج کے قوانین پر عمل کریں، ہم ہدایات پر عمل کر رہے ہیں، طالبات کو صرف اتنا بتایا گیا کہ ڈریس کوڈ کو اب مزید سنجیدگی سے لاگو کیا جائے گا۔"