حجاب معاملہ:فوری سماعت سےسپریم کورٹ کاپھرانکار

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
حجاب معاملہ:فوری سماعت سےسپریم کورٹ کاپھرانکار
حجاب معاملہ:فوری سماعت سےسپریم کورٹ کاپھرانکار

 


نئی دہلی: سپریم کورٹ نے کرناٹک حجاب کیس کی فوری سماعت سے انکار کردیا ہے۔ کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف عرضی داخل کرنے والی طالبات کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل دیودت کامت نے کہا، "ہائی کورٹ کے حکم کی وجہ سے امتحان میں دشواری ہو رہی ہے۔ساتھ ہی چیف جسٹس نے کہا کہ اس کیس کا امتحان سے کوئی تعلق نہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ’’اس کا امتحانات سے کوئی تعلق نہیں۔ اس معاملے کو سنسنی خیز نہ بنائیں۔وکیل دفاع کامت نے اصرار کیا کہ ایک سال گزر جائے گا۔ انہیں اسکولوں میں داخل نہیں ہونے دیا جا رہا ہے۔"براہ کرم اگلی سماقت جلد کریں۔ ۔

کرناٹک ہائی کورٹ نے 15 مارچ کو ریاست کے سرکاری کالجوں کی کالج ڈیولپمنٹ کمیٹیوں کو مؤثر طریقے سے بااختیار بنانے کے حکومتی حکم کو برقرار رکھا تھا تاکہ کالج کیمپس میں مسلم طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کی جائے۔

 چیف جسٹس ریتو راج اوستھی اور جسٹس کرشنا ایس ڈکشٹ اور جے ایم خازی پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کہا: تھا کہ - حجاب اسلام کے ضروری مذہبی طریقوں کا حصہ نہیں ہے۔

 یونیفارم کی ضرورت آرٹیکل 19(1)(اے) کے تحت اظہار رائے کی آزادی کے بنیادی حق پر ایک معقول پابندی ہے۔

 حکومت کو حکم پاس کرنے کا اختیار ہے؛ اس کے باطل ہونے کا کوئی مقدمہ نہیں بنایا جاتا۔

کرناٹک ہائی کورٹ کی جانب سے طالبات کو حجاب پہننے کی اجازت دینے کی درخواست کو مسترد کیے جانے کے بعد کئی مسلم طالبات نے امتحان میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔اس پر کرناٹک کے پرائمری اور سیکنڈری ایجوکیشن کے وزیر بی سی ناگیش نے کہا تھا کہ جو طالبات امتحان میں نہیں آئیں گی ان کے لیے دوبارہ امتحان نہیں لیا جائے گا۔

امتحان میں غیر حاضر رہنے والی طالبات کے لیے ایسا کوئی اصول نہیں ہے۔ ناگیش نے کہا، 'عدالت نے جو بھی کہا ہے، ہم اس پر عمل کریں گے۔

امتحان میں غیر حاضری اہم فیکٹر ہو گی، چاہے اس کی وجہ حجاب کا تنازع، خرابی صحت، یا کسی اور سبب سے امتحان شرکت نہ کر پاناہو یا امتحان کے لیے پوری طرح تیار نہ ہونا ہو۔

حتمی امتحان میں غیر حاضری کا مطلب غیر حاضری ہے اور دوبارہ امتحان نہیں لیا جائے گا۔۔ فیصلہ سنانے والے ججوں کو وائی کیٹیگری کی سیکیورٹی دی گئی تھی۔