ہائی کورٹ نے ماہواری کی چھٹی سے متعلق نوٹیفکیشن پر روک لگا دی

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 09-12-2025
ہائی کورٹ نے ماہواری کی چھٹی سے متعلق نوٹیفکیشن پر روک لگا دی
ہائی کورٹ نے ماہواری کی چھٹی سے متعلق نوٹیفکیشن پر روک لگا دی

 



بنگلورو: کرناٹک ہائی کورٹ نے منگل کے روز ریاستی حکومت کی اس نوٹیفکیشن پر روک لگا دی جس کے تحت کام کرنے والی خواتین کو ہر ماہ ایک دن کی لازمی ماہواری چھٹی دینے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔ 9 نومبر کے نوٹیفکیشن میں مستقل، کنٹریکٹ اور آؤٹ سورسڈ ملازمتوں میں کام کرنے والی 18 سے 52 سال کی عمر کی خواتین کو ہر ماہ ایک دن کی تنخواہ کے ساتھ ماہواری کی چھٹی دینے کا انتظام کیا گیا تھا۔

جسٹس جیوتی ایم کی بنچ نے یہ روک ’بینگلور ہوٹلز ایسوسی ایشن‘ اور ’اویراتا AFL کنیکٹیوٹی سسٹمز‘ کی جانب سے دائر درخواستوں کی بنیاد پر لگائی۔ درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ کرناٹک حکومت نے ایسا فیصلہ لینے سے پہلے ان سے کوئی مشاورت نہیں کی۔

یہ چھٹی فیکٹریز ایکٹ 1948، کرناٹک شاپس اینڈ کمرشل اسٹیبلشمنٹس ایکٹ 1961، پلانٹیشن لیبر ایکٹ 1951، بیڑی اینڈ سگار ورکرز (کنڈیشنز آف ایمپلائمنٹ) ایکٹ 1966 اور موٹر ٹرانسپورٹ ورکرز ایکٹ 1961 کے تحت رجسٹرڈ تمام صنعتوں اور اداروں میں کام کرنے والی خواتین کے لیے نافذ کی گئی تھی۔ حکومت نے 2 دسمبر کو ریاستی سرکاری خاتون ملازمین کو بھی فوری اثر سے ہر ماہ ایک دن کی ماہواری چھٹی دینے کا حکم جاری کیا تھا۔