دہلی الرٹ: تحریک طالبان کی ای میل سے دھماکے کی دھمکی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
دہلی الرٹ: تحریک طالبان کی ای میل سے دھماکے کی دھمکی
دہلی الرٹ: تحریک طالبان کی ای میل سے دھماکے کی دھمکی

 

 

نئی دہلی : آواز دی وائس

ملک کی راجدھانی دہلی پر ایک بار پھر دہشت گردی کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ تحریک طالبان کے انڈیا سیل نے دہلی میں حملوں کی دھمکی دی ہے۔ دھمکی ملنے کے بعد پوری دہلی میں ہائی سیکورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ دہلی پولیس نے منگل کی دیر رات سروجنی مارکیٹ سمیت کئی بازاروں میں تلاشی مہم بھی چلائی۔

 دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کے ایک افسر نے بتایا کہ تحریک طالبان کے نام پر کچھ لوگوں کو دھمکی آمیز ای میل بھیجے گئے ہیں، جس میں دہلی میں دھماکے کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ ان لوگوں نے ان ای میلز کی شکایت اتر پردیش پولیس سے کی۔ یوپی پولیس نے فوری طور پر دہلی پولیس کو اس کی اطلاع دی۔

سروجنی مارکیٹ میں گھنٹوں تلاشی آپریشن جاری رہا۔ دہلی پولیس نے حملے کی اطلاع ملتے ہی حساس مقامات پر نفری بڑھا دی۔ ساتھ ہی سروجنی نگر مارکیٹ میں کئی گھنٹے تک تلاشی مہم چلائی گئی۔ دہلی کے کچھ دوسرے بازاروں میں بھی اسی طرح کی تلاشی مہم کی اطلاع ہے۔

 سروجنی مارکیٹ آج بند ہوسکتی ہے۔ سروجنی نگر منی مارکیٹ ٹریڈرس ایسوسی ایشن کے صدر اشوک رندھاوا نے کہا کہ سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے مارکیٹ بند رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ خطرے کے پیش نظر دہلی پولیس کو بازار بند کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ تاہم دہلی پولیس نے ایسا کوئی حکم ملنے سے انکار کیا ہے۔ دہلی پولیس نے کہا، 'ہماری ٹیم احتیاطی تلاشی مہم کے لیے سروجنی مارکیٹ گئی تھی۔'