سوشل میڈیا پر غلط ثابت ہورہی ہیں امدادی پوسٹ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
سوشل میڈیا پر غلط ثابت ہورہی ہیں امدادی پوسٹ
سوشل میڈیا پر غلط ثابت ہورہی ہیں امدادی پوسٹ

 

 

 عبد الحئی خان / نئی دہلی

کورونا کے اس بھیانک دور میں بھی لوگ سوشل میڈیا کے ذریعے ضرورت مندوں اور مصیبت میں گھرے لوگوں کو دھوکہ دینے سے باز نہیں آرہے ہیں ۔ اسی سوشل میڈیا پر جہاں اس طرح کی پوسٹ آرہی ہیں کہ گیس کی ضرورت کے لئے ان نمبروں پر رابطہ کریں .اسی کے ساتھ نام اور پتے بھی دئے جاتے ہیں۔ لیکن اس نوٹیفکیشن کو پڑھنے والا جب فون کرتا ہے تو اس کو جواب دینے والا کوئی نہیں ملتا ۔ایسی زیادہ تر شکاتیں آپ کو سوشل میڈیا پر ہی مل جائیں گی ۔ کئی بار آپ پڑھتے ہیں کی کورونا سے متعلق ڈاکٹروں سے مشورہ مفت حاصل کریں لیکن ان میں بھی زیادہ ایسے ہوتے ہیں جہاں سے جواب ہی نہیں ملتا۔

بہرحال ایسی پوسٹوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔ ہاں اگر آپ کو یہ ڈر ہے کہ آپ کو بھی کسی چیز کی ضرورت پڑ سکتی ہے تو ایسی جگہوں سے آپ کو پہلے سے رابطہ بنا کر رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ عین وقت پر آپ کو ناکامی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

اسی کے ساتھ اس بات کا دھیان رکھنا بھی ضروری ہے کہ دیسی دوائیں بھی کسی جانکار کے مشورے کے بغیر نہ لیں .ایک خبر کے مطابق کسی صاحب نے کسی کے مشوسرے پر کورونہ کو مرنے کے لئے ناک میں لیموں نچود لیا نتیجے میں وہ خود مر گیے۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ آج کے وقت میں سوشل میڈیا سے مضبوط میڈیا نہیں لیکن آپ سچائی کی کسوٹی پر پرکھے بغیر اس پر آنکھیں بینڈ کر کے بھروسہ کرینگے تو دھوکہ بھی کھا سکتے ہیں ۔