ہماچل میں برفباری، عام زندگی مفلوج

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 11-01-2022
ہماچل میں برفباری، عام زندگی مفلوج
ہماچل میں برفباری، عام زندگی مفلوج

 


آواز دی وائس، شملہ

ہماچل کے کولو اور لاہول سپتی میں شدید برف باری کے بعد انتظامیہ نے  نظام زندگی کو دوبارہ پٹری پر لانے کی مشق شروع کر دی ہے۔

برفباری کے باعث 134 سڑکیں بند ہیں، بجلی بھی ٹھپ ہے۔ موسم صاف ہوتے ہی وادی میں بند بجلی کی فراہمی اور ٹریفک کے نظام کو بحال کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

لاہول سپتی ضلع میں، بی آر او کی مشینری اور اہلکار منفی 15 ڈگری سیلسیس میں بھی کام میں مصروف ہیں۔ البتہ کچھ سڑکیں بحال کر دی گئی ہیں اور باقی پر کام زور و شور سے جاری ہے۔

ہماچل پردیش میں گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل برف باری کی وجہ سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہے۔ اس کے علاوہ 200 راستے بند دو دن کی مسلسل برف باری کے بعد پیر سے موسم صاف ہو سکتا ہے لیکن زندگی معمول پر نہیں آئی۔

کولّو اور لاہول سپتی اضلاع میں دو قومی شاہراہوں (NH) سمیت 134 سے زیادہ سڑکیں برف باری کی وجہ سے ٹریفک کے لیے بند ہیں۔ جس کی وجہ سے تقریباً 200 لوکل روٹس بھی بند ہو گئے ہیں۔ کلّو میں 22، بنجر میں 30، منالی میں 37 اور نرمنڈ میں 45 سڑکیں بند ہیں۔

اس کے علاوہ لاہول سپتی ضلع کی تقریباً تین درجن سڑکیں بھی ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں۔ جہاں 40 کے قریب بس روٹس متاثر ہوئے ہیں۔ لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

جے سی بی ہماچل کے قبائلی ضلع لاہول سپتی کے سیسو میں برف باری کے بعد بند سڑک کو بحال کرنے میں مصروف ہے۔ 800 ٹرانسفارمر ٹھپ برف باری سے بجلی بورڈ کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔

مختلف علاقوں میں 843 ٹرانسفارمر بند ہو گئے ہیں۔ کئی دنوں سے بجلی کی فراہمی بند ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تھلوٹ ڈویژن میں سب سے زیادہ 400 ٹرانسفارمر بند پڑے ہیں۔ اس کے علاوہ منالی میں 250، لاہول میں 30 ٹرانسفارمر بند ہیں۔