موسلا دھار بارش: اترپردیش میں تعلیمی ادارے بند

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 17-09-2021
پانی پانی ہوگیا اتر پردیش
پانی پانی ہوگیا اتر پردیش

 

 

لکھنؤ :یوگی حکومت نے اترپردیش میں پچھلے چوبیس گھنٹوں سے جاری شدید بارش کی وجہ سے جمعہ اور ہفتہ کو دو دن جمعہ اور ہفتہ سمیت ریاست بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

اب تین دن بعد پیر 20 ستمبر کو اسکول اور کالج کھلیں گے۔ ریاست کے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش کے پیش نظر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس کو ہدایت دی ہے کہ وہ پوری تیاری کے ساتھ امدادی کام کریں۔

انہوں نے کہا ہے کہ سینئر افسران علاقے کا دورہ کریں اور امدادی کاموں پر نظر رکھیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس آفت کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے افسران سے کہا ہے کہ اس تباہی کے پیش نظر تمام متاثرہ اضلاع میں امدادی کام مؤثر طریقے سے کئے جائیں۔ آفت سے متاثرہ لوگوں کو فوری امداد فراہم کی جائے۔ پانی جمع ہونے کی صورت میں نکاسی کا انتظام ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے۔

انہوں نے متعلقہ اضلاع کے عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس تباہی سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لیں۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ ریاست کے تمام اسکولوں اور کالجوں سمیت تمام تعلیمی اداروں کو 17 اور 18 ستمبر 2021 کو بند رکھا جائے۔

بارش سے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر امدادی کام کروائیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے کئی اضلاع میں شدید بارشوں کی وجہ سے کئی علاقوں میں زبردست پانی جمع ہوگیا ہے۔

بہت سے لوگ زیادہ بارش بجلی گرنے ، ڈوبنے اور سانپ کے کاٹنے کی وجہ سے بھی مر چکے ہیں۔ ریاست کے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش کے پیش نظر یوگی آدتیہ ناتھ نے تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس کو ہدایت دی ہے کہ وہ پوری تیاری کے ساتھ امدادی کام کریں۔

آفت کی وجہ سے اپنی جان گنوانے والوں کے سوگوار لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے حکام سے کہا ہے کہ وہ مرنے والوں کے لواحقین کو فوری مالی امداد فراہم کریں۔