چنئی میں موسلا دھار بارش،14 ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 11-11-2021
چنئی میں موسلا دھار بارش،14 ہلاک
چنئی میں موسلا دھار بارش،14 ہلاک

 

 

آواز دی وائس، چنئی

 تمل ناڈو کے کئی حصوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔ یہ سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہا۔ خلیج بنگال پر دباؤ کی وجہ سے ریاست میں کم از کم اگلے دو دنوں میں مزید بارشوں کی توقع ہے۔

چنئی اور ملحقہ چنگلپیٹ، تروولور، کانچی پورم اور ولوپورم میں بدھ کی شام کو نہ رکنے والی بارش ہوئی۔ بارشوں اور سیلاب سے اب تک 14 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

شدید بارش کی وجہ سے چنئی کی حالت خراب ہے۔ شہر کی بیشتر سڑکیں زیر آب ہیں۔ کچی آبادیوں میں رہنے والے لوگ بھی پانی جمع ہونے سے مشکلات کا شکار ہیں۔ تاہم انتظامیہ بڑے پیمانے پر راحت اور بچاؤ کام کر رہی ہے۔

تمل ناڈو کے ریونیو اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے وزیر کے کے ایس ایس آر رام چندرن نےکہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تھانجاور اور تروورور اضلاع میں شدید بارش کی وجہ سے دو اور لوگوں کی موت ہو گئی۔

اس کے ساتھ جہاں مرنے والوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی شدید بارش کی وجہ سے 157 مویشی مر چکے ہیں۔ موسلا دھار بارش نے ریاست میں تباہی مچا دی ہے جس میں 1146 جھونپڑیاں اور 237 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

چنئی ہوائی اڈے پر پرواز کی لینڈنگ معطل کر دی گئی۔ حکام نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ بارش اور تیز ہواؤں کی وجہ سے یہاں پروازوں کی آمد شام تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ تاہم روانگی جاری رہے گی۔

چنئی ایئرپورٹ نے ایک ٹویٹ میں کہا، "تیز بارش اور آندھی کی وجہ سے جمعرات کو چنئی ایئرپورٹ پر آمد 1 بجے سے شام 6 بجے تک معطل رہے گی۔ روانگی جاری رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایس بالاچندرن نے کہا کہ شمالی تمل ناڈو کے بیشتر اضلاع بشمول چنئی میں شام کے وقت بھاری سے بہت زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے۔ پیشن گوئی کی وجہ خلیج بنگال پر دباؤ ہے، جو جمعرات کی شام کو شمالی تامل ناڈو اور جنوبی آندھرا پردیش کے درمیان ساحل کو عبور کرنے کا امکان ہے۔ چنئی میں 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے "تیز" ہوائیں چلیں گی۔

وزیراعلیٰ نے افسران کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔ وزیراعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے جمعرات کو عہدیداروں کو الرٹ رہنے اور طوفانی موسم کے پیش نظر وقتاً فوقتاً صورتحال کا جائزہ لینے کی ہدایت دی۔