پلوامہ میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے درمیان زبردست تصادم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
تصادم کے بعد ناکہ بندی
تصادم کے بعد ناکہ بندی

 

 

سری نگر: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے درمیان زبردست تصادم ہوا۔ یہ اطلاع پولیس کے ایک ترجمان نے جمعہ کے روز دی۔

انہوں نے بتایا کہ جنگجووں کی موجودگی کے بارے میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ریاستی پولیس کے خصوصی آپریشن گروپ، سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور راشٹریہ رائفل (آر آر) نے جمعرات کی تاخیر شب پلوامہ کے کاک پورہ میں محاصرے اور تلاشی مہم کا آغاز کیا۔

انہوں نے بتایا کہ جب سیکورٹی فورسز کے جوان کاک پورہ کی گھیرابندی کرکے ایک خاص علاقے کی جانب بڑھ رہے تھے تبھی وہاں چھپے ہوئے جنگجووں نے خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کر دی۔ اس کے بعد سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے گولیاں برسائیں۔