ایمس کے ڈاکٹر سمیت 32 ہیلتھ ورکرز کورونا سے متاثر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 09-04-2021
ایک بڑا مسئلہ
ایک بڑا مسئلہ

 

 

نئی دہلی۔ راجدھانی میں میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ۔عام لوگوں کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر اور ہیلتھ ورکرز بھی بڑی تعداد میں کورونا سے متاثر ہورہے ہیں ۔ ملک میں کورونا کیسزمیں اضافہ کے درمیان دہلی ایمس کے ڈاکٹر سمیت ایک ہفتے کے اندر 32 ہیلتھ ورکرز کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔

اسپتال کے مطابق کچھ ملازمین جنہیں انفکشن ہوا تھا ان کو ویکسین نہیں لگائی گئی تھی۔ اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ سر گنگارام اسپتال میں جن ہیلتھ ورکرز کو انفیکشن ہوا ہے ان میں بہت سے لوگ جوان ہیں اور انہیں کورونا ویکسین دی گئی ہے۔

زیادہ تر لوگوں میں کورونا کی ہلکی علامات ہیں۔ اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ سر گنگا رام اسپتال میں کورونا مریضوں کی خدمت کے دوران اسپتال کے 37 ڈاکٹرکورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ ان میں زیادہ تر افراد میں کورونا کی معمولی علامات ہیں۔ 32 ڈاکٹر ہوم قرنطین میں میں ہیں اور دیگر لوگوں کو اسپتال میں داخل کیا جارہا ہے۔