کورونا وائرس کے علاج کے لیے حکومت نے دی مزید تین دواؤں کو منظوری

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 28-12-2021
کورونا وائرس کے علاج کے لیے  حکومت نے دی مزید تین دواؤں کو منظوری
کورونا وائرس کے علاج کے لیے حکومت نے دی مزید تین دواؤں کو منظوری

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے منگل کو کووڈ انفیکشن کے علاج کے لیے تین مزید دواؤں کوربیویکس ویکسین، کووویکس ویکسین اور اینٹی وائرل دوا مولنوپیراویر کے استعمال کو منظوری دے دی۔
یہاں جاری کردہ سلسلہ وار ٹویٹس میں یہ اطلاع دیتے ہوئے مرکزی وزیر برائے صحت و خاندانی بہبود من سکھ مانڈویہ نے کہا کہ کووڈ سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لیے ایک دن میں مزید تین دواؤں کو منظوری دی گئی ہے۔ اس کے لیے ہندوستان کو مبارکباد۔

مانڈویہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں کووڈ کے خلاف جنگ تمام محاذوں پر لڑی جا رہی ہے۔ تینوں ادویات کی منظوری سے کورونا کے خلاف عالمی جدوجہد کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دوا ساز صنعت پوری دنیا کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزارت کے تحت سی ڈی ایس سی او نے کووڈ کے مریضوں کے علاج کے لیے ایک دن میں تین دواؤں یعنی کوربیویکس، کووویکس ویکسین اور اینٹی وائرل مولانوپیراویر کو منظوری دی ہے۔

انہیں ہنگامی صورت حال میں استعمال کیا جائے گا۔ کوربیویکس کو حیدرآباد کی ایک کمپنی ای بایولوجیکلز کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے۔ یہ تیسری ہندوستانی اینٹی کوویڈ ویکسین ہے۔ یہ آر بی ڈی پروٹین پر مبنی ہے۔ کووویکس ویکسین پونے کے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا میں تیار کی جائے گی۔ یہ نینو پارٹیکل پر مبنی ہے۔

اینٹی وائرل دوا مولنوپیراویر ملک میں 13 کمپنیاں تیار کریں گی۔ اس کا استعمال بالغ کووڈ مریضوں کے علاج کے لیے کیا جائے گا۔

وزیر صحت نے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے مبارک باد بھی دی ہے: