سرکاری ملازمین کوجماعت اسلامی ہند اور آر ایس ایس کے پروگرام میں شرکت کی اجازت

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 12-10-2021
وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر
وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر

 

 

آواز دی وائس،چندی گڑھ

ریاست ہریانہ میں سنہ 1967 میں ایک سرکاری نوٹیفیکیشن کے تحت یہ ہدایت دی جاری کی گئی تھی کہ سرکاری ملازمین جماعت اسلامی ہند اور آر ایس ایس کے منعقدہ پروگرام میں حصہ نہیں لے سکتے ہیں۔

اب پچاس برسوں کے بعد ہریانہ کی موجودہ  کھٹر حکومت نے مذکورہ نوٹیفیکیشن واپس لے لیا ہے۔

ریاست ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر کی جانب سے جاری کردہ ایک ہدایت کے مطابق مذکورہ نوٹیفکیشن کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

نئی ہدایت کے مطابق ریاست ہریانہ میں وابستہ سرکاری ملازمین آرایس ایس اور جماعت اسلامی ہند کے پروگرام میں شرکت کرسکتے ہیں، ان کا حصہ بن سکتے ہیں۔

پانچ دہائیوں کے بعد یہ ہدایت جاری کی گئی ہے۔

 مذکورہ نوٹیفیکیشن11 جنوری 1967 کو جاری کیا گیا تھا۔

 خیال رہے کہ سرکاری ملازمین کے لیے2016 میں جاری ہدایت کے مطابق سیاست اور انتخابات میں حصہ لینے پرپابندی ہے۔