ہریش راوت پارٹی ہائی کمان سے ملیں گے کل

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 23-12-2021
ہریش راوت پارٹی ہائی کمان سے ملیں گے کل
ہریش راوت پارٹی ہائی کمان سے ملیں گے کل

 


آواز دی وائس، نئی دہلی 

اتراکھنڈ میں کانگریس کی مہم کمیٹی کے سربراہ ہریش راوت نے کانگریس لیڈروں کو پارٹی معاملات میں آزادانہ ہاتھ نہ دینے پر تنقید کی تھی۔ جس کے بعد اب کانگریس معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ریاست کے لیڈروں کو جمعرات کو دہلی بلایا گیا ہے۔  ممکنہ طور پر ایک دو دن میں راہل گاندھی کی رہائش گاہ پر میٹنگ ہوگی جس میں راوت بھی موجود ہوں گے۔

ریاستی صدر گنیش گونڈیال، ریاستی انچارج دیویندر یادو سے ملاقات کریں گے اور انہیں پارٹی کے معاملات سے آگاہ کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ ہریش راوت ٹکٹ کی تقسیم سے ناراض ہیں اور پارٹی کے معاملات پر رائے دینا چاہتے ہیں۔ کانگریس نے راوت کو اپنا وزیر اعلیٰ کا امیدوار قرار نہیں دیا ہے، جوان کے حامیوں کا ایک بڑا مطالبہ ہے۔

بدھ کو ہندی میں ٹویٹس کی ایک سیریز میں، راوت نے کہا کہ یہ آرام کرنے کا وقت ہے، بہت ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا یہ عجیب بات نہیں، جب ہمیں الیکشن کے سمندر میں تیرنا ہو تو پارٹی کوقدم اُٹھانا چاہئے۔ جب کہ وہ دوسری طرف منہ موڑ کر منفی کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ مجھے سمندر میں تیرنا ہے جہاں حکمران جماعت نے کئی مگرمچھ چھوڑے ہیں اور میرے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے ہیں۔ کبھی کبھی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں نے بہت محنت کی ہے اور اب آرام کرنے کا وقت آگیا ہے۔ کیا نیا سال مجھے راستہ دکھائے گا، اور بھگوان کیدارناتھ مجھے راستہ دکھائیں گے۔ 

 

 نارائن دت تیواری اور اندرا ہردیش کے انتقال کے بعد سابق چیف منسٹر کے سخت الفاظ ریاست میں پارٹی کے لیے پریشانی پیدا کریں گے۔

راوت کے وفاداروں کا دعویٰ ہے کہ وہ پارٹی سے ناراض ہیں کیونکہ ریاستی انچارج ان کی تجاویز کو نہیں سن رہے ہیں۔ راوت پنجاب کے انچارج تھے جب امریندر سنگھ کو ریاست سے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ اب راوت کو نئی ٹیم کے ساتھ ایڈجسٹ کرنے کے لیے ریاست میں اسی مسئلے کا سامنا ہے۔