کمبھ میلے: رجسٹریشن کےلئے کورونا رپورٹ بھی لازمی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 19-02-2021
 کمبھ میلے کی آمد آمد
کمبھ میلے کی آمد آمد

 


نئی دہلی

 دنیا کے سب سے بڑے مذہبی اجتماع کمبھ میلے کی آمد آمد ہے- اس بارہردوار میں منعقد ہونے والے اس میلے کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں- اس میلے میں شرکت کے خواہشمند افراد اپنا رجسٹریشن کرانے میں مصروف ہیں- یار رہے کہ اس مرتبہ ہونے والے اس عظیم الشان مذھبی اجتماع میں عقیدت مندوں کے لئے کورونا رپورٹ لازم قرار دی گئی ہے۔

کمبھ کا میلہ ہندو مذہبی عقیدے کے مطابق ہر 4 سال کے وقفے بعد منعقد ہوتا ہے- تاہم اس سلسلے کا اہم ترین اور سب سے بڑا میلہ ہر 12 سال بعد منعقد ہوتا ہے۔ کمبھ میلے کے دوران جو چار میلے منعقد ہوتے ہیں ان میں ’ہردوار کمبھ میلا، الہٰ آباد کمبھ میلہ، ناستک سنشٹھ میلہ اور اوجین سنشٹھ میلہ شامل ہیں۔ ان میلوں کا انعقاد ہندو مہینوں کے مطابق ہی ہوتا ہے جو عام طور پر جنوری سے اپریل کے درمیان ہوتے ہیں ۔