ہربھجن سنگھ اپنی تنخواہ کسانوں کی بیٹیوں پر خرچ کریں گے

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
ہربھجن سنگھ اپنی تنخواہ کسانوں کی بیٹیوں پر خرچ کریں گے
ہربھجن سنگھ اپنی تنخواہ کسانوں کی بیٹیوں پر خرچ کریں گے

 

 

چنڈی گڑھ: حال ہی میں کرکٹر سے سیاست دان بنے ہربھجن سنگھ نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ وہ اپنی راجیہ سبھا کی تنخواہ کسانوں کی بیٹیوں کی تعلیم اور بہبود کے لیے خرچ کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ راجیہ سبھا کے رکن کی حیثیت سے وہ ’’ملک کی بہتری‘‘ کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ہربھجن سنگھ کچھ عرصہ قبل پنجاب میں عام آدمی پارٹی میں شامل ہوئے تھے، جس کے بعد پارٹی نے انہیں راجیہ سبھا کی نشست کے لیے نامزد کیا تھا۔

سابق کرکٹر نے ہفتہ کو ٹویٹ کیا کہ 'راجیہ سبھا ممبر کی حیثیت سے میں اپنی راجیہ سبھا کی تنخواہ کسانوں کی بیٹیوں کی تعلیم اور سماجی کاموں کے لیے دینا چاہتا ہوں۔ میں اپنے ملک کو بہتر بنانے میں اپنا یوگدان چاہتا ہوں۔ اور میں جو بھی کر سکتا ہوں کروں گا۔