رمضان مبارک ہو۔مگر عبادت گھر میں کریں۔یوگی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 13-04-2021
رمضان کے پاکیزہ ایام میںانسانیت کی خدمت کو فروغ ملتا ہے۔ یوگی
رمضان کے پاکیزہ ایام میںانسانیت کی خدمت کو فروغ ملتا ہے۔ یوگی

 

 

لکھنؤ: اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ماہ مقدس رمضان کے موقع پر ریاست کے باشندوں کو دلی مبارکباد دی اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ رمضان کے پاکیزہ ایام میں روزہ، انسانیت کی خدمت، مالک کی بندگی جیسے نیک کاموں سے سیلف ڈسپلن، سنجیدگی، سادگی وغیرہ کو فروغ ملتا ہے۔

اس سے آپسی پیار اور بھائی چارے کا جذبہ عام ہوتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ اترپردیش ہم آہنگی، بھائی چارے اور ثقافتی اتحاد کی مثال ہے۔ اسی وراثت اور روایت کو برقرار رکھتے ہوئے کورونا وائرس کے پیش نظر عوام رمضان کے دوران گھر میں ہی رہ کر عبادت و ریاضت کریں۔ واضح رہے کہ ہندوستان میں بدھ یعنی 14 اپریل کو پہلا روزہ ہوگا اور اتر پردیش کی یوگی حکومت نے مسجد میں پانچ لوگوں سے زیادہ لوگوں کی جماعت بنانے کی اجازت نہیں دی ہے۔

گویا کہ اس بار بھی رمضان میں مسلمانوں کو پنج وقتہ نمازوں کے ساتھ ساتھ نمازِ تراویح میں بھی مسجد کا روح پرور ماحول نہیں مل پائے گا۔