ہنومان گڑھ:گوکشی کا الزام:فرقہ وارانہ کشیدگی، کرفیو، انٹرنیٹ بند

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 28-07-2022
ہنومان گڑھ:گوکشی کا الزام:فرقہ وارانہ کشیدگی، کرفیو، انٹرنیٹ بند
ہنومان گڑھ:گوکشی کا الزام:فرقہ وارانہ کشیدگی، کرفیو، انٹرنیٹ بند

 

 

ہنومان گڑھ : ہنومان گڑھ کے گاؤں بھدرا قصبہ کے بھیرانی تھانہ علاقے کے چڑیا گاندھی میں 11 جولائی کو پیش آئے گائے کے ذبیحہ کے واقعہ کو لے کر فرقہ وارانہ کشیدگی پھیل گئی ہے۔ پولیس انتظامیہ نے حالات پر قابو پانے کے لیے کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ علاقے میں انٹرنیٹ بھی بند کر دیا گیا ہے۔

دراصل مردہ جانور کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد کچھ لوگوں نے مظاہرہ کیا۔ اس دوران پتھراؤ سے پولیس اہلکار کے سر پر چوٹ لگی، پولیس نے مظاہرین کو ہٹانے کے لیے طاقت کا استعمال کیا۔

ضلع پولیس کے سپرنٹنڈنٹ اجے سنگھ نے کہا کہ 45 لوگوں کو قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پریشانی پیدا کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 20 سے زائد بائک بھی ضبط کی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس میں ہریانہ سے بڑی تعداد میں لوگ آئے تھے۔ پولیس کو ایسا ان پٹ ملا تھا کہ ہریانہ سے آنے والے لوگ یہاں بدامنی پھیلا سکتے ہیں۔

ضلع کلکٹر نتھمل ڈیڈیل نے کہا کہ کل جمع ہوئے لوگ، دھرنا اٹھانے سے ناراض تھے، انہوں نے قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کی۔ انہوں نے بتایا کہ چڑیا گاندھی اور گاندھی باڑی گرام پنچایت کے تمام گاؤں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ اس میں ضروری خدمات کے علاوہ کسی کو اجازت نہیں ہوگی۔

پانچ سو سے زیادہ آر ایس سی کے علاوہ راجستھان پولیس کے افسران اور کانسٹیبلوں کو چڑیا گاندھی اور گاندھی باڑی میں تعینات کیا گیا ہے۔ دراصل انتظامیہ نے منگل کی رات سے ہی پورے بھدر علاقے میں انٹرنیٹ بند کر دیا ہے۔ ضلع کلکٹر کے مطابق جو لوگ بغیر اجازت دھرنا دے رہے تھے وہ غیر قانونی تھے۔ اس کے تحت یہ کارروائی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔