حج 2022: ہندوستانی عازمین حج کا پہلا قافلہ مدینہ پہنچا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 04-06-2022
حج 2022:ہندوستانی عازمین حج کا پہلا قافلہ مدینہ پہنچا
حج 2022:ہندوستانی عازمین حج کا پہلا قافلہ مدینہ پہنچا

 

 

ریاض:: کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے عائد پابندیاں ہٹنے کے بعد سعودی حکومت نے مدینہ منورہ پہنچنے والے عازمین حج کے پہلے قافلے کا خیر مقدم کیا ہے۔جن میں ہندوستان اور انڈونیشیا کے دستے شامل تھے-

 یاد رہے کہ عازمین حج کا پہلا قافلہ سنیچر کو انڈونیشیا سے مدینہ منورہ پہنچا ہے

مدینہ منورہ پہنچنے پر عازمین حج کو پھول، کھجوریں اور آب زم زم کی بوتلیں پیش کی گئیں۔

Awaz

کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے سعودی حکام نے حج کے دوران سخت پابندیاں عائد کی تھیں۔

وزارت حج و عمرہ نے رواں سال مقامی عازمین، شہریوں اور رہائشیوں کے لیے رجسٹریشن کا عمل کھول دیا ہے۔ درخواست گزاروں کے لیے شرط ہے کہ ان کی عمر 65 برس سے زیادہ ہونی چاہیے اور ان کے پاس رہائشی اجازت نامہ ہونا لازمی ہے

Awaz

سعودی وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا ہے کہ اس سال حج سیزن کے دوران 10 لاکھ عازمین کو سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ وبا سے ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے، کوالٹی سروس فراہم کی جائے اور ان کو باحفاظت اپنے ملک واپس بھیجا جائے

سعودی وزارت حج کے عہدیدار محمد البیجاوی نے ’الاخباریہ‘ چینل کو بتایا کہ ’آج انڈونیشیا سے اس سال حج کے لیے پہلی پرواز مملکت پہنچی ہے جب کہ ملائیشیا اور ہندوستان سے پروازیں بھی آج پہنچ رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’آج ہم کرونا وبا کے باعث دو سال کے وقفے کے بعد سعودی عرب کے باہر سے حجاج کا استقبال کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں۔‘ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب حجاج کی میزبانی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے مذہبی اجتماعات میں سے ایک 2019 کے حج میں تقریباً 25 لاکھ افراد نے شرکت کی تھی۔ لیکن 2020 میں کرونا کے آغاز کے بعد سعودی حکام نے ملک میں موجود صرف ہزار عازمین کو حج کی اجازت دی تھی۔ اگلے سال، انہوں نے لاٹری کے ذریعے منتخب ہونے والے سعودی شہریوں اور رہائشیوں کی تعداد 60 ہزار تک بڑھا دی ہے۔

رواں سال اپریل میں سعودی حکومت نے اعلان کیا کہ وہ ملک کے اندر اور باہر سے 10 لاکھ مسلمانوں کو اس سال کے حج میں شرکت کی اجازت دے گی۔ اس سال حج جولائی میں ادا کیا جائے گا۔

وبائی مرض سے پہلے سعودی عرب کو حج سے سالانہ تقریباً 12 ارب ڈالر آمدنی ہوتی تھی۔ وزارت حج نے کہا ہے کہ اس سال کا حج میں صرف 65 سال سے کم عمر اور ویکسین لگوانے والے افراد ہی شرکت کر سکیں گے۔ سعودی عرب کے باہر سے آنے والے افراد کو سفر سے 72 گھنٹے کے اندر پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ بھی جمع کروانا ہوگا۔