گیان واپی مسجد سروے رپورٹ، آج کورٹ میں داخل نہیں ہوگی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 17-05-2022
گیان واپی مسجد سروے رپورٹ، آج کورٹ میں داخل نہیں ہوگی
گیان واپی مسجد سروے رپورٹ، آج کورٹ میں داخل نہیں ہوگی

 

 

وارانسی: وارانسی کی گیان واپی مسجد میں تین دن تک سروے پینل میں شامل ایڈوکیٹ کمشنر نے کہا ہے کہ وہ آج سروے رپورٹ عدالت میں داخل نہیں کریں گے۔ ایڈوکیٹ کمشنر اجے پرتاپ سنگھ نے کہا کہ ہم الگ الگ رپورٹ درج نہیں کریں گے، لیکن تینوں لوگ مل کر رپورٹ درج کریں گے۔

اس کے لیے عدالت سے پیر تک کا وقت مانگا جا سکتا ہے۔ اس سے پہلے وارانسی کی عدالت نے ایڈوکیٹ کمشنر سے 17 مئی کو سروے رپورٹ پیش کرنے کو کہا تھا۔ سنگھ نے کہا، "عدالت کے حکم کے مطابق، گیان واپی مسجد کمپلیکس کی ویڈیو گرافی-سروے کا کام 14 اور 16 مئی کے درمیان صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک کیا گیا تھا۔

سروے سے متعلق رپورٹ 17 مئی کو عدالت میں پیش کی جانی تھی لیکن اس کے لیے ہم عدالت سے وقت مانگیں گے۔ انہوں نے مزید کہا، "ہم آج (منگل) عدالت میں رپورٹ جمع نہیں کر رہے ہیں، کیونکہ یہ تیار نہیں ہے۔ عدالت جو بھی وقت دے گی ہم رپورٹ پیش کریں گے۔

سوموار (16 مئی) کو گیان واپی مسجد میں تیسرے اور آخری دن کیے گئے سروے میں ہندو فریق کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ مسجد کے احاطے کے اندر کنویں سے شیولنگ برآمد ہوا ہے۔ اس پر نچلی عدالت نے ضلع انتظامیہ کو اس جگہ کو سیل کرنے کا حکم دیا ہے جہاں 'شیولنگ' پائے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہگیان واپی مسجد میں واقع 3 فٹ گہرا تالاب، جسے سیل کر دیا گیا ہے، اس کے چاروں طرف پائپ لائنیں اور نلکے ہیں۔ نمازی اس نل کو وضو کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

تالاب کے احاطے کو سیل کرنے کی وجہ سے نمازیوں کی نماز کے لیے باہر انتظامات کیے جائیں۔ گیان واپی کے سیل شدہ علاقے میں بیت الخلاء بھی ہیں، جنہیں نمازی استعمال کرتے ہیں۔ نمازیوں کا کہنا ہے کہ اب انہیں وہاں نہیں جانے دیا جارہا ہے۔اس لیے ان کے لیے انتظامات کیے جائیں۔ بند تالاب میں کچھ مچھلیاں بھی ہیں۔ ایسے میں انہیں کھانے پینے کی اشیاء نہیں مل پا رہی ہیں۔ ان مچھلیوں کو اب پانی میں کہیں اور چھوڑ دینا چاہیے۔