گرو گرام :اکشے راو نے دی نماز جمعہ کے لیے جگہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 17-11-2021
گرو گرام :اکشے راو نے دی نماز جمعہ کے لیے جگہ
گرو گرام :اکشے راو نے دی نماز جمعہ کے لیے جگہ

 

 

نئی دہلی : ایک جانب جہاں کھلے مقامات پر نماز جمعہ ادا کرنے کو سیاسی رنگ دیا جارہا ہے ،اس پر نفرت بھڑکائی جارہی ہے ،وہیں اب ایک مثال سامنے آئی ہے ۔جس میں ایک غیر مسلم نے نماز کے لیے اپنی چھت دیدی ہے۔ تاکہ مسلمان متبادل انتظام نہ ہونے تک نماز ادا کرسکیں ۔

گروگرام کے سیکٹر 12 میں کھلے عام نماز کو لے کر ماضی میں کافی تنازع دیکھا گیا تھا۔ وہاں گزشتہ دنوں جمعہ کی نماز نہیں ہوتی تھی اور عام شہریوں نے اس کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ لیکن یہاں بھائی چارے کی مثال بھی دیکھنے کو ملی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایک ہندو نوجوان نے جمعہ کی نماز پڑھنے کے لیے اپنی جگہ دی اور تقریباً 20 لوگوں نے نماز بھی ادا کی۔

 اس شخص نے کہا کہ وہ اپنے اسپتال کی چھت بھی دے گا۔ جہاں ہر جمعہ کو کچھ لوگ آرام سے نماز پڑھ سکتے ہیں۔ جب تک جگہ کا بندوبست نہ ہو جائے۔

نماز جمعہ ادا کرنے والوں کا کہنا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ وقف کے تحت آنے والی 19 مساجد کو نماز کے لیے کھولے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بند مساجد کو کھولا جائے تاکہ وہ بھی ان مساجد میں نماز ادا کرسکیں۔ اس کے ساتھ ان مساجد پر ناجائز قبضے کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔

 آپ کو بتا دیں کہ سال 2018 میں جب پہلی بار نماز کو لے کر تنازعہ ہوا تھا، تب تک وقف بورڈ سے بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔ گروگرام میں وقف املاک کو بھی قبضے سے آزاد کیا جائے۔ اکشے راؤ کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کارکن نے لکھا کہ نفرت کی عمر لمبی نہیں ہوتی۔