گجرات:امتحان کے دوران حجاب کے خلاف وی ایچ پی کارکنوں کاہنگامہ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 23-02-2022
گجرات:امتحان کے دوران حجاب کے خلاف وی ایچ پی کارکنوں کاہنگامہ
گجرات:امتحان کے دوران حجاب کے خلاف وی ایچ پی کارکنوں کاہنگامہ

 

 

سورت: کرناٹک کے بعد اب ملک کے دیگر حصوں میں حجاب کا تنازعہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

سورت کے ایک اسکول میں مسلم طالبات کے حجاب پہن کر آنے پر ایک ہندو تنظیم نے احتجاج درج کرایا ہے۔

تنازعہ بڑھنے پر پولیس نے 12 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

معلومات کے مطابق، وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے کم از کم 12 کارکنوں کو اس وقت حراست میں لے لیا گیا جب منگل کو گجرات کے سورت کے ایک اسکول میں لڑکیوں کے حجاب پہننے کے خلاف وی ایچ پی کے ایک گروپ نےاحتجاج کیا۔

کپودرہ پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر ایم بی راٹھوڑ نے بتایا کہ وی ایچ پی کارکنوں کو اسکول کے احاطے سے حراست میں لیا گیا ہے۔

کچھ لڑکیوں کے حجاب پہننے کے خلاف احتجاج کے لیے وہاں وی ایچ پی کے کارکنان جمع ہوئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ حجاب پہننے والی لڑکیاں اسکول کی طالبات نہیں تھیں بلکہ وہ وہاں مقابلے کے امتحان میں شرکت کے لیے گئی تھیں۔

وہ اسکول امتحانی مرکز تھا۔ راٹھوڑ کے مطابق بھگوا کپڑے پہنے کارکنوں نے اسکول میں پرامن مظاہرہ کیا، جبکہ طالبات نے امتحان دیا۔ سکول کے ہیڈ ماسٹر نے پولیس کو اطلاع دی اور موقع پر پہنچ کر پولیس نے مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

انسپکٹر نے کہا، ’’ہم اسکول پہنچے اور احتجاج کرنے والے 12 لوگوں کو حراست میں لے کر تھانے لے آئے۔ لڑکیوں کو امتحان دینے میں کوئی رکاوٹ نہیں تھی۔‘‘ مظاہرین نے دعویٰ کیا کہ گجرات کو شاہین باغ بنانے کی سازش کا حصہ ہے۔