گجرات:بھوپندرپٹیل نے لیا وزیر اعلی کا حلف

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 13-09-2021
بھوپندرپٹیل
بھوپندرپٹیل

 

 

احمد آباد : بھوپندر بھائی رجنی کانت بھائی پٹیل ، جو اپنے حامیوں میں دادا کے نام سے مشہور ہیں ، نے آج (پیر) کو راج بھون میں گجرات کے 17 ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر بھوپندر پٹیل کو مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا میں انہیں برسوں سے جانتا ہوں اور میں نے ان کا مثالی کام دیکھا ہے ، چاہے وہ بی جے پی تنظیم میں ہو یا سول انتظامیہ اور کمیونٹی سروس میں۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے تقریب حلف برداری کے بعد گجرات کے نئے وزیراعلیٰ بھوپندر پٹیل کو مبارکباد دی۔ تقریب میں ہریانہ کے سی ایم منوہر لال کھٹر ، مدھیہ پردیش کے سی ایم شیوراج سنگھ چوہان ، گوا کے سی ایم پرمود ساونت اور بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں کے سی ایم بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ ہفتہ کو وجے روپانی نے چیف منسٹر گجرات کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ 59 سالہ بی جے پی لیڈر بھوپندر پٹیل کو اتوار کو گجرات بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں متفقہ طور پر چیف منسٹر کے عہدے کے لیے منتخب کیا گیا۔ کابینہ کے ارکان کی تقریب حلف برداری دو دن کے بعد کی جائے گی۔ گجرات بی جے پی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں بی جے پی کے صدر وزیر بھوپندر یادو ، مرکزی مبصر نریندر سنگھ تومر اور پرہلاد جوشی کی موجودگی میں احمد آباد کے گھٹلوڈیا سے ایم ایل اے بھوپندر پٹیل کو لیڈر منتخب کیا گیا۔ بھوپندر پٹیل ، جو گجرات کے وزیر اعلیٰ بننے والے ہیں ، پانچویں پاٹیدار ہوں گے جبکہ کڈوا پاٹیدار برادری کے پہلے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔