حیات بخش ادویات پر جی ایس ٹی کی چھوٹ برقرار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن

 

 

آواز دی وائس : وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی قیادت میں جی ایس ٹی کونسل کی 45 ویں میٹنگ کے نتائج سامنے آئے ہیں۔ میٹنگ میں پیٹرول اور ڈیزل کو جی ایس ٹی کے دائرے میں لائے جانے کی توقع تھی۔تاہم مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ جی ایس ٹی کونسل نے محسوس کیا کہ پٹرول اور ڈیزل کو جی ایس ٹی کے تحت لانے کا یہ وقت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیشتر ریاستیں اس نظریے سے متفق ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کے منتظر لوگوں کے لیے ایک دھچکا ہے۔

 کیرالہ ، مہاراشٹر احتجاج: دریں اثنا ، ریاستوں کی طرف سے پٹرول اور ڈیزل کو جی ایس ٹی کے دائرے میں لانے کی مخالفت ہے۔ کیرالہ کے وزیر خزانہ کے این بالاگوپال کا کہنا ہے کہ اگر پٹرول اور ڈیزل کو جی ایس ٹی کے دائرے میں لانے کے لیے کوئی قدم اٹھایا گیا تو ریاست اس کی سخت مخالفت کرے گی۔ بالاگوپال کے مطابق اس اقدام سے ریاست کے محصولات کی وصولی پر منفی اثر پڑے گا۔ ساتھ ہی مہاراشٹر نے بھی اس کی مخالفت کی ہے۔

کورونا ادویات پر چھوٹ برقرار: میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ کورونا سے متعلق ادویات پر جی ایس ٹی چھوٹ جاری رہے گی۔ یہ چھوٹ 31 دسمبر 2021 تک ہے۔ ساتھ ہی زندگی بچانے والی ادویات پر جی ایس ٹی سے چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔