گروگرام : گردوراے میں نماز جمعہ کی پیشکش

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 18-11-2021
گروگرام :  گردوراے میں  نماز جمعہ کی پیشکش
گروگرام : گردوراے میں نماز جمعہ کی پیشکش

 

 

گرو گرام : گروگرام میں کھلے مقام یا پارک میں نماز جمعہ کو لے کر تنازعہ چل رہا ہے۔ مسلمانوں کو کہیں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں مل رہی ہے ۔مگر اب سکھ برادری کی جانب سے ایک انوکھی پیشکش کی گئی ہے۔

 سکھ برادری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ گرودوارہ میں آکر نماز ادا کریں۔ جمعہ کی نماز کو لے کر گروگرام کے سیکٹر-12اے میں احتجاج ہو رہا ہے۔ اس حوالے سے کئی ہندو تنظیموں کی جانب سے وارننگ دی گئی تھی۔

 دریں اثنا شری گرو سنگھ سبھا نے مسلم کمیونٹی کے لوگوں سے گرودوارہ آکر نماز ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ گروگرام گرودوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ شیردل سدھو نے اس حوالے سے مفتی سلیم کو صدر بازار کا گرودوارہ دکھایا ہے۔ جمعہ کو اس گرودوارہ میں گرووانی کے ساتھ نماز بھی پڑھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس جمعہ کو ایسا کوئی احتجاج ہوتا ہے تو مسلم کمیونٹی کے لوگ گرودوارہ آکر نماز پڑھ سکتے ہیں۔

بہت سے لوگ اپنی جگہ دینے کو تیار ہیں

شیرگل سدھو نے کہا کہ کسی کی عبادت روکنا جرم ہے۔ میں یہاں بھائی چارے کو ٹوٹنے نہیں دوں گا۔ بہت سے لوگ ہیں جو نماز کے لیے اپنی جگہ مہیا کرنے کو تیار ہیں۔ تمام ہندو اور سکھ اپنی جگہ دینے کو تیار ہیں۔ گولڈن ٹیمپل میں نماز بھی ادا کی جا تی ہے۔ وہیں سیکٹر 12-اے کے اکشے یادو نے بھی اپنی خالی دکان نماز کے لیے دینے کی پیشکش کی تھی۔

مفتی سلیم نے خوشی کا اظہار کیا

 ساتھ ہی اس معاملے میں گروگرام کے مفتی سلیم نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ لوگ اپنی جگہ پیش کر رہے ہیں۔ کچھ لوگ ہیں جو ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ دو سال پہلے گروگرام انتظامیہ نے نماز کے لیے 37 مقامات کا تعین کیا تھا۔ جو اب کم ہو کر 20 رہ گئی ہے۔