گرین پارک مسجد آئسولیشن اور کیئر سینٹر میں تبدیل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-04-2021
مسجد بنی آئسولیشن سینٹر
مسجد بنی آئسولیشن سینٹر

 

نئی دہلی۔ راجدھانی کے گرین پارک میں مقامی مسجد میں کووڈ مریضوں کےلئے آئسو لیشن اور کیئر سینٹر بنا دیا گیا ہے۔ایک مثالی قدم جس کی مقامی لوگوں نے خوب بسراہنا کی ہے۔اس سلسلے میں ٹیوٹر پر اپیل کی گئی ہے کہ جو ڈاکٹر اور ہیلتھ رضاکار مدد کرنا چاہتے ہیں ان کا خیر مقدم ہے۔ گرین پارک مسجد میں بستر بچھا دئیے گئے ہیں اور اب مقامی افراد کےلئے الگ تھلگ رہنے اور علاج کرانے کا ایک نیا دروازہ کھل گیا ہے جو اس بحرانی حالات میں ایک بڑے سہارے سے کم نہیں۔