شوٹرنریش شرما کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-08-2021
عدالت سے راحت
عدالت سے راحت

 

 

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے شوٹرنریش شرما کو بڑی راحت دیتے ہوئے پیرالمپک کمیٹی آف انڈیا کوان کے نام کی سفارش کرنے کاپیرکو حکم دیا ۔

ارجن ایوارڈیافتہ اورپانچ بارکے پیرالمپک شوٹرنریش کمارشرما نے پیرالمپک کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ انہیں ٹوکیوپیرالمپک میں شامل نہ کرنے کے فیصلے کو چیلنج دیاتھا اورآج ہی سماعت کادرخواست کی تھی۔

نریش کمار کی جانب سے پیش ہوئے وکیل وکاس سنگھ نے چیف جسٹس این وی رمن کی صدارت والی بنچ کے سامنے کہا کہ انتخاب کے لئے آخری تاریخ دواگست ہے، ایسی حالت میں ہائی کورٹ کے ذریعہ اس معاملے میں چھ اگست کوسماعت کرنے کاکیافائدہ ہوگا اس لئے بنچ آج ہی معاملے کی سماعت کرے۔

جج رمن نے کہا کہ وہ کاغذات دیکھیں گے اوراگرواقعی میں ضروری ہواتو طے کریں گے۔ مسٹرسنگھ نے دلیل دی کہ 2020 ٹوکیو پیرالمپکس میں حصہ لینے کے لئے ایک پیراشوٹرکے لئے ضروری ہے کہ اس نے ورلڈ شوٹنگ پیرااسپورٹس کی جانب سے منظورشدہ کم از کم دوبین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیا ہو، لیکن نریش کی جگہ منتخب ہوئے دیپک نے ایک ہی منظورشدہ ایونٹ میں حصہ لیا ہے۔