عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 02-12-2021
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ

 

 

نئی دہلی: عالمی سطح پر کورونا وائرس کے نئے قسم کے تیزی سے پھیلنے کے دباؤ میں مانگ گھٹنے کے پیش نظر امریکی بازار میں کل خام تیل کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ کے بعد آج سنگاپور میں معمولی اضافہ کے ساتھ کاروبار کی شروعات ہوئی ہے،لیکن گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بدھ کو لگاتار 28ویں بھی کوئی کمی نہیں کی گئی۔

تاہم دہلی حکومت کی طرف سے ویٹ میں کمی کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 8.56 روپے فی لیٹر سے گھٹ کر 95.41 روپے فی لیٹر پر آ گیا ہے۔

خیال رہے خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہندوستان اور امریکہ سمیت بیشتر بڑی معیشتوں نے تیل کے اسٹریٹجک ذخائر سے تیل چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جس سے تیل کی قیمتوں پر دباؤ پڑا اور اومیکرون نے اس پر مزید دباؤ ڈالا۔

امریکی مارکیٹ میں گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران خام تیل 70 ڈالر سے نیچے آگیا۔

آج سنگاپور میں کاروبار کا آغاز معمولی اضافے کے ساتھ ہوا۔ لندن برینٹ کروڈ 0.68 فیصد اضافے کے ساتھ 69.34 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.82 فیصد اضافے کے ساتھ 66.11 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ (ایجنسی )