چار پاکستانی سمیت 18 یوٹیوب نیوز چینلزپر لگی پابندی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
چار پاکستانی سمیت 18 یوٹیوب نیوز چینلزپر لگی پابندی
چار پاکستانی سمیت 18 یوٹیوب نیوز چینلزپر لگی پابندی

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

آئی بی کی وزارت نے منگل کو 22 یوٹیوب چینلز کو بلاک کر دیا ہے۔ ان میں 4 پاکستان میں قائم یوٹیوب نیوز چینلز ہیں۔ ان میں دنیا میرے آگے، غلام نبی مدنی، حق ٹی وی، حقیت ٹی وی 2.0 شامل ہیں۔ یہ تمام نیٹ ورک جھوٹی خبریں پھیلا کر ہندوستانیوں کو گمراہ کرنے کے مقصد سے چلائے جارہے تھے۔

ان کےعلاوہ3 ٹوئٹر اکاؤنٹس، ایک فیس بک اکاؤنٹ اور ایک نیوز ویب سائٹ کو بھی بلاک کر دیا گیا ہے۔ وزارت نے کہا کہ یہ چینل ہندوستان کی سلامتی،امن عامہ اور خارجہ تعلقات کے بارے میں غلط پروپیگنڈہ پھیلا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پہلی بار آئی ٹی رولز2021 کے تحت 18 ہندوستانی یوٹیوب نیوز چینلز کو بلاک کیا گیا ہے۔

ملک میں بلاک کیے گئے 18 یوٹیوب چینلز

1. اے آر پی نیوز

2. اے او پی نیوز

3. ایل ڈی سی نیوز

4. سرکاری بابو

5. ایس ایس زون ہندی

6. اسمارٹ نیوز

7. نیوز 23 ہندی

8. آن لائن خبر

9. ڈی پی نیوز

10. پی کے بی نیوز

11. کسان تک

12. بورانہ نیوز

13. سرکاری نیوز اپڈیٹ

14. بھارت موسم

15. آر جے زون 6

16. اکزام رپورٹ

17. ڈیجی گروکل

18. دن کی خبریں

اس کے علاوہ انسٹاگرام اکاؤنٹ، دو ویب سائٹس اور ایک فیس بک اکاؤنٹ بلاک کر دیا گیا ہے۔ یہ کارروائی آئی ٹی قوانین کے تحت کی گئی ہے۔ یہ تمام اکاؤنٹس پاکستان سے چلائے رہے تھے۔

 گزشتہ سال دسمبر میں وزارت اطلاعات و نشریات نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ مل کر 20 یوٹیوب چینلز اور دو ویب سائٹس کو بلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔ کیونکہ وہ ملک مخالف پروپیگنڈہ اورجعلی خبریں پھیلا رہے تھے۔ وزارت نے دسمبر میں ایک بیان میں کہا تھا کہ یہ یوٹیوب چینلز اور ویب سائٹس پاکستان سے کام کرنے والے نیٹ ورکس سے منسلک ہیں۔

 جن ویب سائٹس اور چینلز پر پابندی عائد کی گئی تھی وہ کشمیر، بھارتی فوج، جنرل بپن راوت، رام مندر اور بھارت میں اقلیتی برادریوں کے بارے میں جعلی خبریں چلا رہے تھے۔