جموں ایئر پورٹ ڈرون حملے کی جانچ کرے گی این آئی اے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
این آئی اے
این آئی اے

 

 

 نئی دہلی : حکومت نے جموں ایئر پورٹ ڈرون حملے کی تحقیقات قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کے حوالے کردی ہے۔

گذشتہ دنوں جموں ایئر پورٹ ڈرون کے ذریعہ حملہ ہوا تھا جس میں دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ خیال رہے کہ گذشتہ اتوار کے روز ایئر فورس اسٹیشن پر صبح کے وقت دو ڈرونوں سے دھماکہ خیز مواد پھینکا گیا تھا، جس میں دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ جموں ائیر فورس اسٹیشن پر حملے کی تحقیقات این آئی اے کے حوالے کردی گئی ہیں۔ پہلا ڈرون اتوار کی صبح 11 بجکر 45 منٹ پر اس کے بعد دوسرا طیارہ فوجی اڈے کے اوپر صبح 2.40 بجے دیکھا گیا۔

اس سے قبل یہاں سنہ 2002 میں عسکریت پسندوں کا حملہ ہوا تھا جس میں 10 بچوں سمیت 31 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ کسی ایئر فورس اسٹیشن پر یہ پہلا حملہ ہے، جہاں عسکریت پسندوں کے ذریعہ ڈرون سے حملہ کیا گیا اور اس میں دو جوان زخمی ہوگئے۔