گورکھناتھ مندر حملے کے ملزم پریواے پی اے کے تحت مقدمہ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 16-04-2022
گورکھناتھ مندر حملے کے ملزم پریواے پی اے کے تحت مقدمہ
گورکھناتھ مندر حملے کے ملزم پریواے پی اے کے تحت مقدمہ

 

 

گورکھ پور: اتر پردیش میں گورکھ ناتھ مندر پر حملے کے ملزم مرتضیٰ عباسی کو 14 دن کے لیے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔

کیس کو این آئی اے/اے ٹی ایس کی خصوصی عدالت میں بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس کے خلاف یواے پی اے ایکٹ کی دفعہ بھی بڑھا دی گئی۔

اب یو اے پی اے کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔ مرتضیٰ عباسی کا ریمانڈ ہفتے کو ختم ہوا۔ اے ٹی ایس کی ٹیم مرتضیٰ عباسی کے ساتھ ہفتہ کی صبح گورکھپور کورٹ پہنچی۔ اتر پردیش کے ضلع گورکھپور میں واقع گورکھ ناتھ مندر پر حملہ کرنے والے ملزم مرتضیٰ عباسی کا ریمانڈ ہفتہ کو ختم ہو گیا۔

جس کے بعد اسے 14 دن کے لیے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی اے ٹی ایس نے مرتضیٰ سے ملے لیپ ٹاپ، موبائل فون اور تمام الیکٹرانک آلات کو فارنسک جانچ کے لیے بھیج دیا ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ 3 اپریل کو مرتضیٰ عباسی نے گورکھ ناتھ مندر کے احاطے کے گیٹ پر تعینات سیکورٹی اہلکاروں پر حملہ کیا تھا۔ جس کے بعد مرتضیٰ کے خلاف گورکھ ناتھ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا اور اس معاملے میں اسے 4 اپریل کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس نے پوچھ گچھ کے لیے مرتضیٰ کا 11 اپریل تک ریمانڈ حاصل کیا تھا۔ دریں اثنا، 5 اپریل کو، یہ معاملہ اے ٹی ایس کو منتقل کیا گیا تھا، جس کے بعد مرتضی اے ٹی ایس کی تحویل میں رہا۔