غالب انسٹی ٹیوٹ میں گوپی چند نار نگ کواستقبالیہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 06-05-2022
غالب انسٹی ٹیوٹ میں گوپی چند نارگ کواستقبالیہ
غالب انسٹی ٹیوٹ میں گوپی چند نارگ کواستقبالیہ

 


آواز دی وائس،نئی دہلی

غالب انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے7 مئی کوصبح11 بجے اردو کے ممتاز ادیب و نقاد پروفیسر گوپی چند نارنگ کی ادبی خدمات کے اعتراف میں ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمد نے بتایا کہ غالب انسٹی ٹیوٹ اردو کے ممتاز دانشوروں کی خدمات میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کرتا رہا ہے۔

غالب انسٹی نے پہلا استقبالیہ جلسہ اردو زبان و ادب کے جید عالم و محقق قاضی عبد الودود کی خدمت میں پٹنہ میں منعقد کیا تھا، اس کے بعد سے یہ سلسلہ جاری ہے 2019میں یہ استقبالیہ اس عہد کے سب سے مستند ناقد و محقق پروفیسر شمس الرحمٰن فاروقی کی علمی خدمات کے اعتراف میں ہوا تھا۔

اس موقع پر ایک کتاب بھی شائع کی جاتی ہے جس میں معتبر اہل قلم کے مضامین شامل ہوتے ہیں۔

اس مرتبہ بھی ایک کتاب ’پروفیسر گوپی چند نارنگ: ادیب و دانشور‘ ترتیب دی گئی ہے جس میں 23معیاری مضامین شامل ہیں، جس سے پروفیسر گوپی چند نارگ کی ادبی شخصیت کا بھرپور تعارف ہو سکے گا۔

نیز پروفیسر گوپی چند نارگ کی خدمت میں شال، سپاس نامہ، مومنٹو اور مبلغ پچاس ہزار روپے کا ہدیہ پیش کیا جائے گا۔

چوں کہ پرفیسر گوپی چند نارگ سے پوری ادبی دنیا واقف ہے اور علمی حلقوں میں انھیں احترام و اعتبار حاصل ہے لہٰذا اساتذہ اور طلبا کی کثیر تعداد میں شرکت متوقع ہے۔