اچھی خبر:جے پور کےتمام 9 اومیکرون متاثرہ مریض صحتیاب

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 10-12-2021
اچھی خبر:جے پور کےتمام 9 اومیکرون متاثرہ مریض صحتیاب
اچھی خبر:جے پور کےتمام 9 اومیکرون متاثرہ مریض صحتیاب

 

 

جے پور: راجستھان کے جے پور کے اسپتال سے تمام 9 اومیکرون متاثرہ مریضوں کو چھٹی دے دی گئی ہے۔

جمعرات کو ان کی کورونا رپورٹ منفی آئی۔ ریاستی محکمہ صحت کے مطابق تمام 9 افراد مکمل طور پر صحت مند اور علامات کے بغیر ہیں۔

ان کے خون، سی ٹی اسکین اور دیگر ٹیسٹ نارمل آ گئے ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انہیں 7 دن قرنطینہ میں رہنے کو کہا گیا ہے۔