غزالہ وہاب کی کتاب 'بک آف دی ایئر' سے سرفراز

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 22-11-2021
غزالہ وہاب کی کتاب 'بک آف دی ایئر' سے سرفراز
غزالہ وہاب کی کتاب 'بک آف دی ایئر' سے سرفراز

 

 

 آواز دی وائس،نئی دہلی

انگریزی زبان کی معروف مصنفہ غزالہ وہاب کو ان کی کتاب بورن اے مسلم(Born A Muslim: Some Truths About Islam in India)کو ٹاٹا لٹریچر فیسٹیول لایو فیسٹیول(Tata Literature Live! Festival) کی جانب سے منعقدہ ایک پروگرام میں بک آف دی ایئر ایوارڈ( Book of the Year Award ) سے نوازا گیا ہے۔

غزالہ وہاب نے ہندوستانی مسلمان اور اسلام کے تناظر میں یہ کتاب تحریر فرمائی ہے۔

غزالہ وہاب کی کتاب نان فکشن کیٹیگری(non-fiction category.)میں سال کی بہترین کتاب قرار پائی ہے۔

غزالہ وہاب سیکیورٹی اور اسٹریٹجک مسائل پر ایک آن لائن پورٹل فورس کی ایگزیکٹو ایڈیٹر ہیں۔

خیال رہے کہ ان کی پہلی کتاب’ ڈریگن آن آور ڈور اسٹیپس'(Dragon on our Doorsteps) دراصل ہند چینی تعلقات کے بارے میں ہے، جس میں چین کی جانب سے درآمد خطرے کی نشاندہی کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ 18تا21 نومبر2021 کے دوران منعقدہ آن لائن پروگرام کے دوران ان کی کتاب کو یہ انعام ملا ہے۔

غزالہ وہاب نے رابطہ عامہ کی سائٹ ٹوئٹر پراس کے لیے شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کتاب کےناشر(Aleph Book Company) کے کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ پیغام میں لکھا ہے کہ اس کتاب پر یقین کرنے کے لیے تمام لوگوں کا شکریہ۔ میں معذرت خواہ ہوں کہ اس تعلق سے میں پہلے تذبذب کی شکار تھی۔

  انہوں نے ٹویٹ کے ذریعہ ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے، جو کسی بھی اعتبار سے ان کی تحقیق کے دوران ان کے معاون ثابت ہوئے۔