گہلوت کی نئی ٹیم:آج لے گی حلف

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-11-2021
گہلوت کی نئی ٹیم:آج لے گی حلف
گہلوت کی نئی ٹیم:آج لے گی حلف

 

 

جے پور :گہلوت کی کابینہ میں اتوار کو بڑا ردوبدل کیا جائے گا۔ 11 کابینہ اور 4 نئے وزرائے مملکت حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب راج بھون میں شام 4 بجے ہوگی۔ اس سے قبل گہلوت کابینہ کے تمام وزراء کے استعفے منظور کر لیے گئے تھے، جن میں سے رگھو شرما، ہریش چودھری، گووند سنگھ دوتاسرا کے استعفے قبول کر لیے گئے تھے۔ نئے وزراء کے ناموں کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پائلٹ کیمپ سے 4 وزیر ہو چکے ہیں۔ 3 وزرائے مملکت کو ترقی دے کر کابینہ وزیر بنایا۔

کل 15 وزراء ہوں گے

کابینہ کے 11 وزراء: ہیمارام چودھری، مہندرجیت سنگھ مالویہ، رام لال جاٹ، مہیش جوشی، وشویندر سنگھ، رمیش مینا، ممتا بھوپیش، بھجن لال جاٹاو، تکارام جولی، گووند میگھوال، شکنتلا راوت۔

۔ 4 وزرائے مملکت: زاہدہ، برجیندر اولا، راجندر گودھا اور مراری لال مینا

۔ پہلے مرحلے میں صرف ان تین وزرا کو ڈراپ کیا جائے گا۔ حلف برداری کی تقریب اتوار کو شام 4 بجے ہوگی۔ تمام وزراء کو اتوار کو دوپہر 2 بجے ریاستی کانگریس ہیڈکوارٹر بلایا گیا ہے، وہاں سے سبھی راج بھون جائیں گے۔

نئے ایم ایل اے جو وزیر بننے والے ہیں، انہیں کل رات فون پر مطلع کر دیا گیا ہے۔ ہفتہ کی شام وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے وزراء کونسل کے اجلاس میں تمام وزراء سے استعفے لے لیے گئے، جن 3 وزراء کو ہٹایا گیا ہے ان کے استعفے منظور کیے گئے ہیں۔’

۔ وزراء کے قلمدانوں میں بڑے پیمانے پر ردوبدل

مانا جا رہا ہے کہ وزراء کے قلمدانوں میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کیا جائے گا۔ چند وزراء کو چھوڑ کر بیشتر کے قلمدان بدلے جائیں گے۔ وزراء کے قلمدان بھی کانگریس ہائی کمان کی سطح پر طے کئے گئے ہیں جن کا فیصلہ تقریب حلف برداری کے بعد کیا جائے گا۔

جانئے نئی کابینہ 7 نکات میں کیسی ہو سکتی ہے؟

پائلٹ کیمپ سے 4 سے 5 وزیر بننے کا امکان

سچن پائلٹ کیمپ سے 4 سے 5 وزیر بننے کا امکان ہے۔ پائلٹ کیمپ سے مراری لال مینا، دیپندر سنگھ شیخاوت، برجیندر سنگھ اولا، ہیما رام چودھری، رمیش مینا کے وزیر بننے کا امکان ہے۔