گوتم کمبھیرکوقتل کی دھمکی ملنےکے بعدپولس کی چوکسی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 24-11-2021
گوتم کمبھیرکوقتل کی دھمکی ملنےکے بعدپولس کی چوکسی
گوتم کمبھیرکوقتل کی دھمکی ملنےکے بعدپولس کی چوکسی

 

 

نئی دہلی: مشرقی دہلی سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور سابق کرکٹر گوتم گمبھیر نے آئی ایس آئی ایس کشمیر' کو اپنی جان کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ گمبھیر نے الزام لگایا ہے کہ انہیں 'ISIS کشمیر' سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

ڈی سی پی سنٹرل شویتا چوہان نے بتایا کہ اس کی تحقیقات جاری ہے۔ گمبھیر کے گھر کے باہر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ یہ دھمکی آئی ایس آئی ایس کے کشمیر ماڈیول کی طرف سے ای میل کے ذریعے دی گئی ہے۔

گمبھیر کو یہ ای میل منگل کی رات تقریباً 9 بجے موصول ہوئی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اس کے خاندان کے افراد بھی مارے جائیں گے۔ سیکورٹی ایجنسیاں اسے بہت سنجیدگی سے لے رہی ہیں اور سائبر سیل نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

گوتم گمبھیر کے گھر کے باہر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ دہلی پولیس کے اہلکار ان کی رہائش گاہ کے باہر تعینات ہیں۔ دسمبر 2019 میں بھی گوتم گمبھیر اور ان کے اہل خانہ کو قتل کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔

گمبھیر نے ایک بین الاقوامی نمبر سے فون پر دھمکیاں ملنے کے بعد پولیس میں شکایت درج کرائی۔ اس حوالے سے انہوں نے شاہدرہ کے ڈپٹی کمشنر کو خط لکھا۔ گمبھیر نے لکھا کہ مجھے اور میرے اہل خانہ کو بین الاقوامی نمبر 7 (400) 043 سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

آپ براہ کرم اس معاملے میں ایف آئی آر درج کریں اور میری اور میرے خاندان کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ اگر کرکٹ کی بات کی جائے تو ٹیم انڈیا کے T20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد گوتم گمبھیر نے ویرات کوہلی پر کڑی تنقید کی۔

گمبھیر نے یہاں تک کہا کہ ویرات ذہنی طور پر مضبوط نہیں ہیں۔ گمبھیر نے کہا، 'ایسا نہیں ہے کہ کوہلی دباؤ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پا رہے ہیں، لیکن میں یہ ضرور کہوں گا کہ اب وہ میچ میں مطلوبہ کارکردگی دکھانے کے قابل نہیں ہیں۔