گوتم اڈانی ایشیاکے سب سے امیرآدمی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 03-04-2022
گوتم اڈانی ایشیاکے سب سے امیرآدمی
گوتم اڈانی ایشیاکے سب سے امیرآدمی

 

 

نئی دہلی: اڈانی گروپ کے مالک گوتم اڈانی ملک کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق، ان کی مجموعی مالیت 100 بلین ڈالرہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ ایشیا کے امیر ترین شخص بن گئے۔

اب تک ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی ایشیا کے امیر ترین شخص تھے۔

ان کی مجموعی مالیت 99 بلین ڈالر ہے۔ اس طرح اڈانی خالص مالیت کے لحاظ سے ایشیا میں پہلے نمبر پر پہنچ گیے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی وہ دنیا کے دسویں امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ ایلون مسک اس فہرست میں سرفہرست ہیں۔ مکیش امبانی 11ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

اڈانی اب سنٹی بلینئرز کلب میں شامل ہو گئے ہیں۔ 100 بلین ڈالر سے زیادہ کی مجموعی مالیت کے حامل افراد کو سنٹی بلینیئر کہا جاتا ہے۔ ایشیا کے دو سب سے بڑے امیر مکیش امبانی اور گوتم اڈانی دونوں کے لیے مالی سال 2021-2022 بہت شاندار رہا ہے۔

گوتم اڈانی کی مجموعی مالیت میں 69.70 فیصد اضافہ ہوا ہے، مکیش امبانی کی مجموعی مالیت میں 20.67 فیصد اضافہ ہوا ہے۔رواں سال میں، اڈانی نے روزانہ تقریباً 756 کروڑ روپے کمائے۔ امبانی نے روزانہ تقریباً 378 کروڑ روپے کا اضافہ کیا۔