کشمیر میں4 جی انٹر نیٹ بحال

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-02-2021
 4Gکشمیرمیں
4Gکشمیرمیں

 

 

سری نگر۔ آج انتظامیہ نے جموں و کشمیر میں ’فور جی انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔اس کا اعلان بی ڈی ڈی اور انفارمیشن کے پرنسپل سکریٹری  روہت کنسال نے کیا ہے۔ یاد رہے کہ  2019 کے اگست مہینے کی 4 اور 5 تاریخ کی درمیانِی شب جموں و کشمیر میں تیز رفتار انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئی تھیں۔ اس کے ساتھ ہی دفعہ 370 کو منسوخ کیا گیا اور ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کر کے مرکز کے زیر انتظام لایا گیا۔ایک بڑی خبر ہے ریاست کے عوام کےلئے جو اس بحالی کے انتظار میں تھے۔