جی-20 چیئرمین شپ : مودی نے عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 05-12-2022
جی-20 چیئرمین شپ :  مودی نے عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا
جی-20 چیئرمین شپ : مودی نے عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا

 

 

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے گروپ جی-20 کی سربراہی کے لیے ہندوستان کی حمایت کے لیے فرانس اور امریکہ کے صدور سمیت عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا ہے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ایک ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے مسٹر مودی نے ٹویٹ کیاکہ "میرے پیارے دوست @ ایمانوئل میکرون کا شکریہ! میں ہندوستان کی جی20 صدارت کے دوران آپ کے ساتھ گہرائی سے مشاورت کا منتظر ہوں، کیونکہ ہم پوری انسانیت کو متاثر کرنے والے مسائل پر دنیا کی توجہ مرکوز کرنے کے لیے کام کرتے ہیں۔

جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا کے مبارکبادی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے ٹویٹر پر کہاکہ "آپ کی حمایت اہم ہے۔ جاپان نے عالمی بہبود میں بہت زیادہ تعاون کیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ دنیا مختلف محاذوں پر جاپان کی کامیابیوں سے سیکھتی رہے گی۔‘‘

مسٹر مودی نے اسی طرح ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز، یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل کے مبارکبادی پیغامات کا جواب دیا اور ان کی نیک خواہشات کا شکریہ ادا کیا۔

امریکی صدر مسٹر جو بائیڈن کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے مسٹر مودی نے ٹویٹر پر کہاکہ "شکریہ @یوایس صدر آپ کی قیمتی حمایت ہندوستان کی جی۔20 چیئرمین شپ کے لیے تقویت کا باعث ہوگی۔ یہ ضروری ہے کہ ہم سب مل کر ایک بہتر دنیا کی تعمیر کے لیے کام کریں۔

جی۔20 کی صدارت سنبھالنے پر ہندوستان کو مبارکباد دیتے ہوئے مسٹر بائیڈن نے ٹویٹ کیاکہ "ہندوستان امریکہ کا ایک مضبوط شراکت دار ہے اور میں ہندوستان کی جی۔20 صدارت کے دوران اپنے دوست وزیر اعظم مودی کی حمایت کا منتظر ہوں۔ ہم مل کر پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کو آگے بڑھائیں گے اور مشترکہ چیلنجوں جیسے کہ آب و ہوا، توانائی اور خوراک کے بحرانوں سے نمٹیں گے۔

ہندوستان نے یکم دسمبر کو جی 20 کی صدارت سنبھالی۔ جی۔20 عالمی مجموعی گھریلو پیداوار کا 85 فیصد اور آبادی کے دو تہائی حصے کی نمائندگی کرتا ہے۔

ہندوستان اگلے سال جی۔ 20 سربراہی اجلاس کی صدارت کرے گا۔ اس سے قبل پروگراموں کا ایک طویل سلسلہ سال بھر جاری رہے گا۔

وزیر اعظم مودی نے جی۔20 کی ہندوستان کی صدارت کے آغاز پر ایک مضمون میں 'دھرا ایک، کٹمب ایک، مستقبل ایک' کے جذبے کی حوصلہ افزائی کرنے کے ہندوستان کے عزم کا اظہار کیا ہے