بیف کے شبہ میں ڈرائیور کی پٹائی کے معاملہ میں چار افراد گرفتار

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
  بیف کے شبہ میں ڈرائیور کی پٹائی کے معاملہ میں چار افراد گرفتار
بیف کے شبہ میں ڈرائیور کی پٹائی کے معاملہ میں چار افراد گرفتار

 

 

آواز دی وائس، مھترا

 متھرا پولیس نے رال گاؤں میں گاڑی میں گائے کی اسمگلنگ کے شبہ میں ڈرائیور کو پیٹنےکے الزام میں چارافراد کو گرفتار کیا ہے۔

 خیال رہے کہ ضلع متھرا میں اتوار کی رات لائسنس کے تحت جانوروں کی لاشوں کی باقیات کو لے جا رہے عامر پر گاؤں کے باشندگان نے حملہ کر دیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ملزمان نے ڈرائیور کے ساتھی ہونے کے شبہ میں دو دیگرافراد کو بھی مارا پیٹا۔ ایف آئی آر میں نامزد ملزمان 26 سالہ بھولا، 32 سالہ منگل، 20 سالہ بھولا اور 35 سالہ نوبت کو رال گاؤں سے گرفتار کیا گیا اور انہیں بدھ کو بعد میں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

عامر کو 'گائے کا گوشت لے جانے اور مویشیوں کی اسمگلنگ' کے شبہ میں اتوار کی رات ان کی گاڑی میں کچھ مقامی باشندوں  بے دردی سے مارا پیٹا تھا۔

اس کے بعد سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیوز وائرل ہوئیں، جن میں دو سے تین افراد کوعامر کو بیلٹ سے مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہیں اس قدر بے رحمی سے پیٹا گیا کہ ان کی شرٹ پھٹ گئی۔

پولیس نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران، پک وین میں کچھ جانوروں کی لاشوں کے علاوہ کچھ نہیں ملا جس کے لیے عامر کے پاس لائسنس ہے۔