جموں و کشمیر: حزب المجایدین کے چارمعاون گرفتار

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 25-02-2022
جموں و کشمیر:  حزب المجایدین کے چارمعاون گرفتار
جموں و کشمیر: حزب المجایدین کے چارمعاون گرفتار

 

 

آواز دی وائس، سری نگر

 جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی ضلع کشتواڑ کے دول دہار جنگل سے دہشت گرد تنظیم حزب المجاہداین کے چار معاون کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار افراد سے گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ جموں و کشمیر پولیس،17 آر آر اور سی آر پی ایف کی 52 بٹالین نے سرحدی ضلع کشتواڑ کے دول دہار جنگل میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیم حزب المجایدین کے چار معاون کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس نے ایک پریس بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دول دہار جنگل میں پیٹرولنگ کے دوران چار مشکوک افراد نے فوج کو دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کی،سکیورٹی فورسز نے ان افراد کا تعاقب کیا اور انہیں پکڑنے میں کامیابی حاصل کی۔

ابتدائی تفتیش کے دوروان سکیورٹی فورسز نے ان کے قبضے سے یو بی جی ایل کے دو گرینیڈ،اے کے 47 کے120 راؤنڈ، اے کے 47 کے دو خالی راؤنڈ اور عسکری تنظیم حزب المجاہدین کے بوسٹر برآمد کیے ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار افراد کی شناخت شفیع بکراول ولد میر خان، فرید احمد ولد حاجی خان، زبیر احمد ولد محمد شفیع ساکنان پایس پادیرنا اور اسماعیل ولد پیریہ ساکن چھچھا، ناگسینی کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے ان افراد کے خلاف ایف آئی آر نمبر 35/2022 درج کی ہے اور اس سلسلے میں مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے