اوڈیشہ: آئل ٹینکر میں دھماکہ، 4 ہلاک

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 11-06-2022
 اوڈیشہ: آئل ٹینکر میں دھماکہ، 4 ہلاک
اوڈیشہ: آئل ٹینکر میں دھماکہ، 4 ہلاک

 

 

بھونیشور: اوڈیشہ کے نیا گڑھ ضلع میں سنیچر کی صبح ایک آئل ٹینکر میں دھماکے سے کم از کم چار افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گئے۔

یہ واقعہ صبح تقریباً 2 بجے نیا گڑھ کے اتامتی تھانہ علاقے کے تحت بادپاندوسارا کے نزدیک کسومی ندی کے پل پر پیش آیا۔

پولیس کے مطابق دونوں آئل ٹینکر پارا دیپ سے آرہے تھے اور نیا گڑھ اور بولانگیر کو جوڑنے والی قومی شاہراہ پر اپنی منزل کے ڈراپ آف پوائنٹ کی طرف جارہے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ اسی دوران ایک آئل ٹینکر پل سے دریا میں گر گیا، جس کے بعد دوسرے ٹینکر کے تین اہلکار زخمی ڈرائیور اور اسسٹنٹ کو بچانے آئے اور اسی دوران ٹینکر میں دھماکہ ہوا۔

مرنے والوں کی شناخت سمیر نائک، پنکج نائک، دیپو کھٹوا اور چندن کھٹوا کے طور پر کی گئی ہے۔

سبھی نیا گڑھ کے مقامی باشندے تھے۔

زخمی شخص کو پہلے نیا گڑھ ضلع ہیڈکوارٹر اسپتال میں داخل کرایا گیا اور بعد میں اسے بھونیشور کے اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔