بھوبنیشور: جاسوسی کے الزام میں ڈی آر ڈی او کے چار ملازم گرفتار

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
بھوبنیشور: جاسوسی کے الزام میں ڈی آر ڈی او کے چار ملازم گرفتار
بھوبنیشور: جاسوسی کے الزام میں ڈی آر ڈی او کے چار ملازم گرفتار

 


بھوبنیشور: ڈی آر ڈی او (Defence Research and Development Organisation ) کے چار جزوقتی ملازم کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ تمام ملزمین ریاست اڈیشہ کے دارالحکومت بھوبنیشور کے چاندی پور کے واقع 'دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم' کے علاقائی دفتر میں کام کر رہے تھے۔

گرفتار ہونے والے افراد پر یہ الزام ہے کہ انھوں نے غیرملکی ایجنٹوں کو کچھ حساس جانکاری فراہم کی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ چاروں ملزمین کسی غیر ملکی خاتون ایجنٹ کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے۔

پولیس کی جانب سے ایک ملزم کی شناخت ہیمنت مستری کے طور پر ظاہر کی گئی ہے جو کہ ڈی آر ڈی او میں ڈی جے آپریٹر کے طور پرکی گئی ہے۔