کروڑوں کی منشیات کے ساتھ چارافرادگرفتار

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 10-07-2021
کروڑوں کی منشیات کے ساتھ چارافرادگرفتار
کروڑوں کی منشیات کے ساتھ چارافرادگرفتار

 

 

نئی دہلی

دہلی کی اسپیشل سیل کی پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر چار اشخاص کو 2500 کروڑ روپے کی ہیروئن کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔

ہیروئن کی اسمگلنگ کرنے والے ایک بڑے گروہ کا دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے انکشاف کیا ہے۔

اسپیشل سیل نے اس گروہ کے چار نامزد شخص کو گرفتار کر کے ان کے پاس سے 350 کلو گرام ہیروئن برآمد کی ہے۔

برآمد کی گئی ہیروئن کی بین الاقوامی بازار میں قیمت قریب 2500 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ پولیس فی الحال اس پورے معاملے میں گرفتار لوگوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

اسیشل سیل کے ڈی سی پی پرمود کشواہا کے مطابق خفیہ اطلاع کی بنیاد پر چار لوگوں کو ہیروئن کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے جن سے تفتیش چل رہی ہے۔ (ایجنسی ان پٹ)